Nawaiwaqt:
2026-07-24@06:20:39 GMT

کراچی میں سردی برقرار، فروری میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

کراچی میں سردی برقرار، فروری میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان

کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے شہر میں موسم سرد ہی رہنے کا امکان ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اور آج ہوا کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ تک محسوس کی گئی، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ ان کے مطابق فروری کے مہینے میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے جبکہ اس دوران دو سے تین مغربی ہواؤں کے سلسلے ملک پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، تاہم آئندہ ہفتے بارش کا کوئی سسٹم نظر نہیں آ رہا۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں جناح ٹرمینل اور اطراف کے علاقے سرد ترین رہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت 10.

2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماڑی پور میں 14.0 ڈگری، شاہراہ فیصل پر 12.5 ڈگری، گلستان جوہر میں 11.5 ڈگری اور بن قاسم میں 12.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم سے کم درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ ماہرین کے مطابق شہریوں کو سرد موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور گرم لباس کے استعمال کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔

ڈاکٹر آکاش قتل کے گرفتار تینوں ملزمان ڈاکو فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔

ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
  • کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان 
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار