کراچی؛ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، شہر کا پارہ 8.5 ڈگری ریکارڈ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
کراچی:
مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا، شہر میں بارش کا امکان نہیں تاہم بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش متوقع ہے اور اتوار کو دوسرے روز بھی پارہ سنگل ڈیجیٹ میں 8.5 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے مشرقی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مغربی سسٹم آج ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا اور اس کے زیر اثربالائی سندھ کے علاقوں سکھر، قمبر شہداد کوٹ، شکارپور، جیکب آباد اور داود کےاضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ارلی وارننگ سینٹر نے بتایا کہ کراچی سمیت زیریں سندھ کے اضلاع میں بارش کا امکان نہیں ہے اور صوبے کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں آج بھی معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار رہے گا، پیر اور منگل کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 سے 11 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں اتوار کو کم سے کم پارہ 8.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔