سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(ایس ڈی ایم اے) نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری کے دوران نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے باغ میں ایک شہری جاں بحق ہوا ہے، جبکہ لینڈ سلائیڈنگ، برفانی تودے گرنے سے 11 گھر مکمل تباہ ہو گئے جبکہ 8 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ایس ڈی ایم اے کے مطابق دارالحکومت سے پیر چناسی شاہراہ برفباری کے باعث بند ہےجبکہ دارالحکومت سے وادی نیلم کی شاہراہ شاردہ تک بحال ہے۔ برف باری کے باعث بلند بالا علاقوں اور نیلم ویلی کی بند شاہراوں کی بحالی کا کام تیزی سے جاری یے، ہٹیاں بالا سے وادی لیپہ جانے والی شاہراہ کو بھی داوکھن تک بحال کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ڈی ایم اے کی جانب سے پھسلن کے باعث شہریوں کو سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔اندرون وادی لیپہ کی شاہراؤں اور برفباری سے بند بالائی علاقوں کی شاہراوں کی بحالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے باعث

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی