امریکا میں شدید برفانی طوفان، 10 افراد ہلاک، 19 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
امریکا میں آنے والے شدید اور خطرناک برفانی طوفان نے تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 19 ہزار سے زائد ملکی و غیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
برفباری، ژالہ باری اور منجمد بارش کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔
مزید خراب موسم کی پیش گوئیامریکی نیشنل ویدر سروس (NWS) نے خبردار کیا ہے کہ یہ شدید موسمی صورتحال پیر کی صبح تک برقرار رہ سکتی ہے۔ حکام کے مطابق طوفان کے بعد آنے والی آرکٹک ہواؤں کے باعث درجہ حرارت کئی دنوں تک خطرناک حد تک کم رہے گا، جس سے مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
مختلف ریاستوں میں ہلاکتیںنیو یارک کے میئر ظہران ممدانی کے مطابق ہفتے کے اختتام پر شدید سردی کے دوران شہر میں 5 افراد مردہ حالت میں باہر پائے گئے۔ اگرچہ ہلاکتوں کی براہِ راست وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم انہوں نے کہا کہ انتہائی سردی کے خطرات کی اس سے بڑی کوئی یاد دہانی نہیں ہو سکتی۔
یہ بھی پڑھیے امریکا میں شدید برفانی طوفان، ہزاروں پروازیں منسوخ، 18 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ
ریاست ٹیکساس میں حکام نے 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جن میں ایک 16 سالہ لڑکی بھی شامل ہے جو برف پر پھسلنے کے حادثے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔
جبکہ لوزیانا میں محکمہ صحت کے مطابق 2 افراد ہائپوتھرمیا کے باعث ہلاک ہوئے۔
بجلی کا نظام متاثرPowerOutage.
ریاست ٹینیسی میں برفانی بارش کے باعث بجلی کی تاریں گرنے سے 3 لاکھ سے زائد گھریلو اور تجارتی صارفین متاثر ہوئے۔
اسی طرح لوزیانا، مسیسیپی اور جارجیا میں بھی ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں، جہاں اس نوعیت کے طوفان کم ہی دیکھنے میں آتے ہیں۔
ٹیکساس سے نارتھ کیرولائنا اور نیویارک تک مختلف ریاستوں میں حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی ہے۔ ٹیکساس ایمرجنسی مینجمنٹ ڈویژن نے سوشل میڈیا پر پیغام دیا کہ انتہائی ضرورت کے بغیر سڑکوں پر نہ نکلیں۔
بڑے شہروں میں برف کی چادراتوار کے روز طوفان شمال مشرقی امریکا کی جانب بڑھا، جہاں فلاڈیلفیا، نیویارک اور بوسٹن جیسے گنجان آباد شہروں میں شدید برفباری اور ژالہ باری ہوئی۔
اب تک 20 سے زائد ریاستوں اور دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔
واشنگٹن، فلاڈیلفیا اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈوں پر تقریباً تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ FlightAware کے مطابق ہفتے سے اب تک 19 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے، جو طوفان کے دوران وائٹ ہاؤس میں موجود تھے، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ ہم طوفان کے راستے میں آنے والی تمام ریاستوں سے رابطے میں ہیں۔ محفوظ رہیں اور خود کو گرم رکھیں۔
پولر ورٹیکس کیا ہے؟ماہرین کے مطابق یہ شدید طوفان پولر ورٹیکس کے پھیلاؤ کا نتیجہ ہے، جو عام طور پر قطب شمالی کے گرد محدود رہتا ہے، مگر بعض اوقات پھیل کر شمالی امریکا میں شدید سردی لے آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: امریکا میں شدید سرمائی طوفان، 10 ہزار پروازیں منسوخ، لاکھوں افراد متاثر
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات میں اضافہ ماحولیاتی تبدیلی سے جڑا ہو سکتا ہے، اگرچہ اس پر بحث جاری ہے۔
صدر ٹرمپ نے تاہم موسمیاتی تبدیلی کے تصور پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اب گلوبل وارمنگ کہاں چلی گئی؟
جان لیوا سردی کی وارننگنیشنل ویدر سروس نے خبردار کیا ہے کہ طوفان کے بعد ایک ہفتے تک جان لیوا سردی برقرار رہ سکتی ہے، خاص طور پر ناردرن پلینز اور اپر مڈویسٹ میں، جہاں ہوا کے ساتھ محسوس ہونے والا درجہ حرارت منفی 50 فارن ہائیٹ تک گرنے کا امکان ہے۔
اتنی شدید سردی میں چند منٹوں میں فراسٹ بائٹ ہو سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا میں برفانی طوفان
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا میں برفانی طوفان امریکا میں شدید پروازیں منسوخ برفانی طوفان کے مطابق طوفان کے کے باعث
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔