Jasarat News:
2026-07-23@23:41:14 GMT

48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز لیک ہو گئے

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سائبر سیکیورٹی نے تقریباً 48 ملین جی میل صارفین کے یوزرنیم اور پاس ورڈز سمیت مجموعی طور پر 149 ملین لاگ اِن کریڈنشلز لیک ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

سائبر ریسرچر جیریمیا فاؤلر کے مطابق یہ ڈیٹا بیس نہ تو پاس ورڈ کے ذریعے محفوظ تھا اور نہ ہی انکرپٹڈ، اور اس میں تقریباً 96 جی بی خام کریڈنشل ڈیٹا موجود تھا، یہ لیک کسی نئی جی میل یا دیگر سروسز پر ہونے والی براہِ راست ہیکنگ کا نتیجہ نہیں بلکہ پچھلے کئی سالوں کے مختلف ڈیٹا لیکس اور انفوسٹیلر میلویئر کے ذریعے جمع کی گئی معلومات پر مشتمل ہے۔

ماہرین کے مطابق انفوسٹیلر میلویئر صارفین کی ذاتی ڈیوائسز کو متاثر کر کے یوزرنیم، پاس ورڈ اور دیگر حساس معلومات اکٹھا کر لیتا ہے، جسے بعد میں سائبر مجرموں کی جانب سے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس لیک ہونے والے ڈیٹا بیس میں جی میل کے ساتھ ساتھ یاہو، انسٹاگرام، نیٹ فلکس، فیس بک اور آؤٹ لک کے اکاؤنٹس کی معلومات بھی شامل ہیں، جبکہ سرکاری اداروں، بینکنگ سروسز اور دیگر سٹریمنگ پلیٹ فارمز کے لاگ اِن ڈیٹیلز بھی موجود تھیں۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس ڈیٹا بیس کو ہٹانے کے لیے ایک ماہ سے زائد عرصے کی کوششیں کی گئی ہیں، اور آخر کار اسے آف لائن کر دیا گیا۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نوعیت کا ڈیٹا کریڈنشل اسٹیفنگ حملوں میں انتہائی قیمتی ثابت ہوتا ہے، جہاں ایک ہی یوزر نیم اور پاس ورڈ کو مختلف سروسز پر آزمایا جاتا ہے تاکہ دیگر اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی جا سکے۔

گوگل نے تصدیق کی ہے کہ یہ معاملہ ان کے علم میں ہے اور لیک ہونے والے ڈیٹا میں پچھلے انفوسٹیلر لاگز شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق خودکار نظام متاثرہ کریڈنشلز کی شناخت کر کے متعلقہ اکاؤنٹس کو لاک کر دیتا ہے اور صارفین کے پاس ورڈز ری سیٹ کروائے جاتے ہیں۔

سیکیورٹی ماہرین نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے پاس ورڈز تبدیل کریں، مختلف سروسز پر ایک ہی پاس ورڈ استعمال نہ کریں، دوہری تصدیق (2FA) فعال کریں اور پاس ورڈ مینیجر یا محفوظ پاس کیز استعمال کر کے اپنے اکاؤنٹس کی حفاظت یقینی بنائیں۔

یہ واقعہ سائبر سیکیورٹی کے لیے ایک انتباہ ہے کہ صارفین کو آن لائن تحفظ کے لیے جدید حفاظتی اقدامات اپنانے کی ضرورت ہے، اور ہر پلیٹ فارم پر علیحدہ اور مضبوط پاس ورڈز استعمال کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور پاس ورڈ پاس ورڈز جی میل کے لیے

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار