مسئلہ کشمیر کو بھی غزہ کی طرح عالمی ایجنڈے بورڈ آف پیس میں لایا جائے۔ صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
لاہور( نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کے صدر جاوید اقبال بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان بھی دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے مطالبہ کرے " مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے کو غزہ کی طرح عالمی امن و سلامتی کے ایجنڈے میں فوری شامل کیا جائے"۔ حکومتی ذرائع اور عالمی دنیا کے مطابق کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں عالمی ضمیر کے لیے کھلا چیلنج ہیں۔ جاوید اقبال بٹ کہنا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر سفارتی دباؤ بڑھائے اور امریکہ کی بااثر قیادت، بشمول ڈونلڈ ٹرمپ، کو بھی مسئلہ کشمیر پر واضح پیغام دیا جائے جنوب ایشیا میں اس کے فلش پوائنٹ پر دنیا کو خبردار کیا جائے کہ کشمیر کو نظرانداز کرنا خطے کے امن کو دائو پر لگانے کے مترادف ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔