Express News:
2026-07-24@02:39:33 GMT

کراچی میں سال کا پہلا ریبیز کا کیس رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

کراچی میں رواں سال ریبیز کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ہے جو ضلع سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی بچی میں سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر جھول سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ بچی میں ریبیز کی تشخیص ہوئی ہے۔ سانگھڑ سے تعلق رکھنے والی بچی کو آوارہ کتے کے کاٹنے کے ڈیڑھ ماہ بعد ریبیز کی شدید علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد اسے کورنگی مین انڈس اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ریبیز پریوینشن کلینک کے مینجر آفتاب گوہر کا کہنا ہے کہ بچی کو متعدد سرکاری اسپتالوں میں ناکافی علاج فراہم کیا گیا جس کے بعد اسے انڈس اسپتال منتقل کیا گیا۔

آفتاب گوہر کے مطابق ابتدائی علاج کے دوران بچی کے زخم کو دھویا ہی نہیں گیا، جو ریبیز سے بچاؤ میں انتہائی اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی میں پانی اور ہوا سے خوف جیسی واضح علامات سامنے آ چکی ہیں جو ریبیز کے ایڈوانس اسٹیج کی نشاندہی کرتی ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق رواں سال انڈس اسپتال میں اب تک 1500 جبکہ جناح اسپتال میں 800 سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سول اسپتال میں رواں سال 400 سے زائد سگ گزیدگی کے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کراچی کے دو بڑے اسپتالوں میں ریبیز کے باعث 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

طبی ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سگ گزیدگی کی صورت میں فوری طور پر زخم کو صابن اور پانی سے دھو کر قریبی اسپتال سے مکمل ویکسینیشن کروائی جائے، کیونکہ علامات ظاہر ہونے کے بعد یہ سو فیصد جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق