Jasarat News:
2026-07-24@03:51:15 GMT

کراچی: سال 2026 میں ریبیز کا پہلا کیس رپورٹ، 8 سالہ بچی متاثر

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں سال 2026 کا ریبیز کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، جس نے شہر میں ایک بار پھر آوارہ کتوں اور ناقص طبی سہولیات کے سنگین مسئلے کو اجاگر کر دیا ہے، ضلع سانگھڑ کے علاقے جھول سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ بچی میں ریبیز کی تصدیق ہوئی ہے، جسے تشویشناک حالت میں کورنگی کے انڈس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچی کو تقریباً ڈیڑھ ماہ قبل آوارہ کتے نے کاٹا تھا، تاہم ابتدائی مرحلے پر نہ تو زخم کو درست طریقے سے صاف کیا گیا اور نہ ہی بروقت مکمل حفاظتی علاج فراہم کیا جا سکا، بچی پاگل کتے کے کاٹنے کا شکار بنی۔

ریبیز پریوینشن کلینک کے مینجر آفتاب گوہر کا کہنا ہے کہ بچی کو مختلف سرکاری اسپتالوں میں لے جایا گیا، لیکن ہر جگہ علاج نامکمل اور غیر مؤثر رہا، جس کے باعث بیماری خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی۔

آفتاب گوہر کے مطابق ریبیز سے بچاؤ میں سب سے اہم قدم زخم کو فوری طور پر صابن اور صاف پانی سے دھونا ہوتا ہے، مگر افسوسناک طور پر ابتدائی علاج کے دوران یہ بنیادی احتیاط بھی نہیں برتی گئی۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچی میں پانی اور ہوا سے خوف جیسی واضح علامات ظاہر ہو چکی ہیں، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ مرض ایڈوانس اسٹیج میں داخل ہو چکا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کراچی میں سگ گزیدگی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انڈس اسپتال میں اب تک 1500 جبکہ جناح اسپتال میں 800 سے زائد سگ گزیدگی کے کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسی طرح سول اسپتال میں بھی رواں برس 400 سے زیادہ افراد کتے کے کاٹنے کے بعد رجوع کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال شہر کے دو بڑے اسپتالوں میں ریبیز کے باعث کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

طبی ماہرین نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں کسی بھی قسم کی تاخیر جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق زخم کو فوری طور پر صابن اور پانی سے دھونا، مکمل ویکسینیشن کروانا اور ڈاکٹر کے مشورے پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ ایک بار علامات ظاہر ہو جائیں تو ریبیز سو فیصد مہلک ثابت ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار

کراچی:

ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق