اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاورڈویژن نےدعویٰ کیا ہےکہ رواں مالی سال کے اختتام تک سرکلر ڈیٹ مکمل کنٹرول میں آ جائے گا،1225 ارب روپےسرکلر ڈیٹ سیٹلمنٹ پلان 6 سال میں مکمل ہوگا,گردشی قرض میں 223 ارب روپے اضافے کی خبر کو گمراہ کن قرار دیدیا ۔

ترجمان پاورڈویژن کاکہنا ہےگزشتہ سال جولائی تا نومبر کےدوران سرکلرڈیٹ کا موازنہ غلط ہے،درست موازنہ پچھلےسال کی اسی مدت سےہونا چاہیے،بینکوں سےمعاہدے کا سرکلر ڈیٹ فلو سےکوئی تعلق نہیں بینکوں سے معاہدہ مہنگےقرضےکی ری فنانسنگ کیلئےتھا،دسمبر 2025 میں سرکلرڈیٹ فلومیں نمایاں کمی ہوئی۔

جولائی تادسمبر نیٹ اضافہ 80 ارب سےکم رہا،مالی سال دو ہزار 24- 25میں سرکلر ڈیٹ کم ہوکر 1614 ارب روپےپرآگیا،ڈسکوز کے نقصانات ایک سال میں 193 ارب روپےکم ہوئے،سرکلرڈیٹ میں موسمی اتار چڑھاؤ کا بجلی صارفین کے ٹیرف پر کوئی اثر نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چوتھے روز بھی اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 جولائی کیلیے اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ، پیٹرول اور ڈیزل مہنگے
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش