Jasarat News:
2026-07-24@04:52:56 GMT

پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 5 ماہ میں 223 ارب روپے بڑھ گیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 5 ماہ میں 223 ارب روپے بڑھ گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ جولائی تا نومبر 2025 کے دوران پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 223 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد بجلی شعبے کا مجموعی گردشی قرضہ 1837 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

جون 2025 میں یہ رقم 1614 ارب روپے تھی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومتی اقدامات کے باوجود سرکلر ڈیٹ میں اضافہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکلر ڈیٹ میں ایک ہزار 225 ارب روپے کمی کے معاہدوں کے دو ماہ بعد بھی پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم نہ ہو سکا۔ ستمبر 2025 میں حکومت اور بینکوں کے درمیان معاہدے طے پائے، تاہم اکتوبر اور نومبر 2025 کے دوران صرف دو مہینوں میں سرکلر ڈیٹ میں مزید 144 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نومبر 2025 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 1837 ارب روپے رہا، جو ستمبر 2025 میں 1693 ارب اور جون 2025 میں 1614 ارب روپے تھا۔ اس طرح رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں سرکلر ڈیٹ میں مجموعی طور پر 223 ارب روپے کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

تاہم نومبر 2024 کے مقابلے میں نومبر 2025 میں پاور سیکٹر کے سرکلر ڈیٹ میں 544 ارب روپے کی کمی ظاہر ہوتی ہے، کیونکہ نومبر 2024 تک گردشی قرضہ 2381 ارب روپے تک پہنچ چکا تھا۔ واضح رہے کہ ستمبر 2025 میں وفاقی حکومت اور 18 کمرشل بینکوں کے درمیان پاور سیکٹر کے گردشی قرضے میں کمی کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرکلر ڈیٹ میں پاور سیکٹر ارب روپے

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 18 سو روپے سستا ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 32 ہزار 36 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 5 سو 43 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 70 ہزار 401 روپے پر آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل یعنی بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 46 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد یہ 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ قبل ازیں منگل کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 29 ہزار 236 روپے ہو گئی تھی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 18 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 96 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) ہو گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اور فی تولہ چاندی 33 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 3 سو 70 روپے پر آ گئی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ڈالر ریٹ کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا،نئی قیمتیں جانئے

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش