Islam Times:
2026-07-24@02:00:29 GMT

پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل چھ ججز نے حلف اٹھا لیا

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل چھ ججز نے حلف اٹھا لیا

حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض شامل تھے۔ جسٹس صلاح الدین, جسٹس صادق علی نے بھی حلف اٹھایا جبکہ جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ سے بھی حلف لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ کے نئے مستقل  چھ ججز نے حلف اٹھا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ ججز سے حلف لیا گیا۔ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض شامل تھے۔ جسٹس صلاح الدین, جسٹس صادق علی نے بھی حلف اٹھایا جبکہ جسٹس سید مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ سے بھی حلف لیا گیا۔ حلف برداری تقریب کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری تقریب میں سینئر پیونی جج جسٹس اعجاز انور، جسٹس سید ارشد علی، جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور دیگر ججز نے شرکت کی۔ تقریب میں رجسٹرار ہائیکورٹ، ایڈوکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ہائیکورٹ سٹاف اور وکلاء کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: بھی حلف

پڑھیں:

چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس

چیف جسٹس آف پاکستان نے ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے پاکستان کی عدلیہ کی جانب سے شہدا کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے سیکیورٹی اہلکار مستونگ میں دورانِ ڈیوٹی دہشت گرد حملے میں شہید ہوئے تھے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا کہ پاکستان کی عدلیہ اس ناقابلِ تلافی سانحے پر سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے شہداء کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مزید پڑھیں

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج گن مین سمیت شہید، ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی

چیف جسٹس آف پاکستان نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری اور جوڈیشل مجسٹریٹ کی جلد صحت یابی کی دعا کی جبکہ شہداء سے اظہارِ عقیدت اور بلوچستان کی ضلعی عدلیہ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے 25 جولائی کو شیڈول جوڈیشل ویلبیئنگ کانفرنس مؤخر کر دی گئی۔

چیف جسٹس نے کہا پاکستان کی عدلیہ بلاخوف و خطر انصاف کی فراہمی کے عزم پر قائم ہے، تشدد اور دہشت گردی کے واقعات قانون کی حکمرانی کے لیے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عدلیہ ہر حال میں انصاف کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس