دھاتی مجسمہ ساز بختیار علی انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
سٹی 42: دھاتی مجسمہ ساز بختیار علی انتقال کر گئے ۔
فیصل آباد میں مقیم معروف آرٹسٹ بختیار علی عرصہ دراز سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے ۔مرحوم اقبال ٹاؤن ڈی ٹائپ کے رہائشی تھے۔ مرحوم کی نمازہ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
بختیار علی دھات (میٹل) سے مجسمے بنانے کے ماہر تھے اور ان کے کام میں جدیدیت اور روایتی عناصر کا خوبصورت امتزاج نظر آتا تھا۔ وہ پاکستان کے فنکاروں میں سے ایک نمایاں نام تھے جنہوں نے دھات کے ذریعے تجریدی اور علامتی فن تخلیق کیا۔
اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول
ان کے کئی کام گیلریوں، پبلک پلیسز اور نجی مجموعوں میں موجود ہیں۔ان کی وفات پر فنکاروں، ناقدین اور مداحوں کی جانب سے گہرے دکھ اور تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بختیار علی
پڑھیں:
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران دم توڑ گئیں
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر، 30 سالہ ایڈریانا گارشیا کاسمیٹک سرجری کے دوران انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا۔ سرجری کے دوران اچانک پیچیدگیاں پیدا ہوئیں جس کے بعد طبی عملے کی کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہ جا سکا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرب علی کو اچانک سرجری کیوں کروانا پڑی؟ اصل وجہ سامنے آگئی
مقامی حکام نے تاحال موت کی حتمی وجہ جاری نہیں کی تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات، طبی طریقۂ کار اور ممکنہ طبی غفلت سمیت تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔
ایڈریانا گارشیا سوشل میڈیا پر ایک معروف شخصیت تھیں جہاں انسٹاگرام سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر ان کے 90 ہزار سے زائد فالوورز موجود تھے۔ ان کے انتقال کی تصدیق اس میکسیکن کمپنی نے بھی کی ہے جس کے ساتھ وہ بطور برانڈ انفلوئنسر وابستہ تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا، سرجری کا انکشاف
ایڈریانا گارشیا کے اچانک انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں اور ساتھی کانٹینٹ کریئیٹرز نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیوٹی انفلیوئنسر کاسمیٹک سرجری میکسیکو