data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے فراڈ کے ایک مقدمے میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ حکم جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا، عدالتی کارروائی کے دوران فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے، تاہم مدعی مقدمہ کی مسلسل عدم حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

عدالت کے مطابق مقدمے کی کارروائی بارہا مقرر ہونے کے باوجود مدعی کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونا عدالتی عمل میں رکاوٹ کے مترادف ہے، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے ریمارکس دیے کہ عدالت فریقین کی غیر سنجیدگی کو نظر انداز نہیں کر سکتی اور قانون کے مطابق کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا، اسی بنیاد پر فواد چوہدری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، تاہم عدالت نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

عدالت نے واضح کیا کہ مقدمے کی آئندہ سماعت پر فریقین کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر دلائل سنے جائیں گے، اس مرحلے پر کیس کے قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور دیکھا جائے گا کہ آیا مقدمہ مزید چلنے کے قابل ہے یا نہیں، عدالت نے اس مقصد کے لیے کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ آبپارہ اسلام آباد میں درج ہے، جس میں ان پر فراڈ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، مقدمے کے اندراج کے بعد سے یہ کیس مختلف مراحل سے گزرتا رہا ہے اور متعدد مرتبہ سماعت ملتوی ہو چکی ہے، عدالت اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے آئندہ سماعت میں فریقین کو مکمل طور پر سنے گی۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری ماضی میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سمیت مختلف اہم حکومتی عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور ان کا شمار ملکی سیاست کے نمایاں اور متنازع بیانات دینے والے رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ ان کے خلاف مقدمات اور عدالتی کارروائیاں ماضی میں بھی خبروں کی زینت بنتی رہی ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وارنٹ گرفتاری جاری فواد چوہدری کے عدالت نے

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا