بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ؛ این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
سٹی 42: این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بلوچستان کے پہاڑی علاقوں کے لیے ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا پیشگی الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر نے اگلے دو روز کے دوران متوقع بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈ کا الرٹ جاری کردیا ۔ 26سے27 جنوری کے دوران خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خطرہ ہے ۔
اولڈ ایسوسی ایٹس آف کنیرڈ سوسائٹی کے زیرِاہتمام کنیرڈ کالج میں ایمپاور ہر فیسٹیول
دیر، سوات، کالام، کاغان، چترال، کوہستان، شانگلہ ایبٹ آ باداور مانسہرہ میں لینڈ سلائیڈ کا شدید خطرہ ہے ۔ مری، گلیات، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، غزر، شگر، باغ، مظفرا ٓباد اور گردونواح کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے ۔ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں بھی بارش، آندھی اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈکا خدشہ ہے ۔ کوئٹہ، زیارت،پشین، چمن،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ژوب، ہرنائی، قلات، مستونگ، آواران، پنجگوراور خضدار میں لینڈ سلائیڈ کے واقعات متوقع ہے ۔
بنوں: پولیس موبائل وین پر حملہ، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد جہنم واصل
قراقرم ہائی وے، بابوسر روڈ اور کاغان ناران رابطہ سڑک پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔پہاڑی علاقوں میں برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متا ثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
عوام برفباری اور بارش کے دوران کو غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر نہایت ضروری ہو تو احتیاطی تدابیرضرور اختیار کریں ۔دوران سفر انتظامیہ، ٹریفک پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات پر عمل کریں ۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری اور ضروری مشینری اوروسائل کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ سڑکوں کی بندش کی صورت میں برف اور ملبہ ہٹانے والی مشینری اور ریسپانس ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ۔ این ای او سی صورتحال کی مسلسل نگرانی اور ضروری معلومات کی متعلقہ اداروں تک بر وقت رسائی یقینی بنا رہا ہے۔
بہاولپور چڑیا گھر سے بندروں کے فرار کا واقعہ، 2 افراد زخمی
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: لینڈ سلائیڈنگ پہاڑی علاقوں میں لینڈ کے باعث
پڑھیں:
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔
تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔
ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟
تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔
پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟
توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔