ڈیرہ بگٹی میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت، ماری انرجیز نے اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
ماری انرجیز لمیٹڈ کا کہنا ہے کلچاس ساؤتھ بلاک کے تِبری-1 سے دریافت گیس کے ذخائر کی مزید ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کنویں کی مکمل پیداواری صلاحیت کا تعین کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ ماری انرجیز لمیٹڈ نے بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں واقع کلچاس ساؤتھ بلاک کے تِبری-1 (Tibiri-1) ایکسپلورٹری کنویں سے گیس کی دریافت کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ماری انرجیز لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو مادی اور قیمت کے لحاظ سے حساس معلومات سے آگاہ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق تِبری-1 کنواں کلچاس ساؤتھ بلاک میں پہلا ایکسپلورٹری کنواں ہے، جس کی کھدائی 11 نومبر 2025 کو شروع کی گئی اور اسے 7 ہزار 170 فٹ کی گہرائی تک کھودا گیا۔ ابتدائی ٹیسٹنگ کے دوران ڈنگھان/سوئی مین لائم اسٹون زون سے 64/64 انچ چوک پر یومیہ 11 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس حاصل ہوئی، جبکہ 32/64 انچ چوک پر یومیہ 6.
اعلامیہ کے مطابق کلچاس ساؤتھ جوائنٹ وینچر میں یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ (UEPL) بطور آپریٹر 46 فیصد، ماری انرجیز لمیٹڈ 44 فیصد جبکہ دیوان پیٹرولیم لمیٹڈ (DPL) 10 فیصد ورکنگ انٹرسٹ رکھتی ہے۔ مزید ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کنویں کی مکمل پیداواری صلاحیت کا تعین کیا جا سکے۔ ماری انرجیز لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ یہ علاقہ طویل عرصے تک سکیورٹی خدشات کے باعث غیر فعال رہا، تاہم جولائی 2023 میں ڈی پی ایل سے ورکنگ انٹرسٹ حاصل کرنے کے بعد تلاش و پیداوار کی سرگرمیاں دوبارہ شروع کی گئیں، جن کے نتیجے میں یہ اہم گیس دریافت ممکن ہوئی۔ کمپنی کے مطابق یہ دریافت پاکستان کے مقامی ہائیڈروکاربن وسائل کی تلاش اور ترقی کے عزم کا مظہر ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ماری انرجیز لمیٹڈ
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن