Nawaiwaqt:
2026-06-03@07:27:48 GMT

وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT

وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی، رمضان میں صوبے کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو 10، 10 ہزار روپے ملیں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت رمضان کی تیاریوں اور عوامی ریلیف سے متعلق اجلاس لاہور میں ہوا۔ 

حکومت کی جانب سے رمضان میں نادار افراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے۔ نادار افراد کیلئے راشن کارڈ، نگہبان دسترخوان، سہولت بازار اور دیگر انتظامی امور کی منظوری دی گئی۔ رمضان نگہبان کارڈ سے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیا خریدنے کی سہولت ہوگی۔ 

ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھر گھر جا کر وزیراعلیٰ پنجاب رمضان نگہبان کارڈ فراہم کرے گی۔ رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے بینک آف پنجاب برانچ لیس بینکنگ ایجنٹ سے بھی کیش حاصل کرسکیں گے۔ 

رمضان نگہبان کارڈ کے ذریعے ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کیا جا سکے گا۔ بینک آف پنجاب کے مقررہ دکانداروں سے رمضان نگہبان کیش کے ذریعے خریداری کی جاسکے گی۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز رمضان نگہبان کارڈ کی ایکٹیویشن کے لیے 136 ایکٹیویشن مراکز قائم کیے جائیں گے۔ رمضان نگہبان کارڈ پنجاب بینک کی اے ٹی ایم پر بھی ایکٹیویٹ کیا جاسکے گا۔

پنجاب بھر میں راشن کارڈ ہولڈرز کو رمضان میں 3 ہزار ماہانہ کی بجائے 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم اور کارڈ ہولڈرز کو کال کر کے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام قائم کیا جائے گا۔ 

ہر تحصیل میں رمضان المبارک میں 8 نگہبان دستر خوان اور مریم کے مہمان قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ ہر تحصیل میں نگہبان دسترخوان کے تحت ہر روز 2 ہزار روزہ داروں کی افطاری کرائی جائے گی۔ روزہ داروں کی کھجور، سموسہ، شربت، فروٹ اور چکن بریانی سے تواضع کی جائے گی۔

رمضان المبارک میں پنجاب کے 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار فنکشنل ہوں گے۔ پنجاب کے11 اضلاع میں عارضی رمضان سہولت بازار قائم کیےجائیں گے۔ 

فری ہوم ڈلیوری کیلئے نگہبان کارڈ سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔ سہولت بازاروں میں نرخ، صفائی، سیکیورٹی اور دیگر امور کی نگرانی کیلئے 1250کیمرے اور مانیٹرنگ روم قائم کیے جائیں گے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے رمضان المبارک میں نرخ مزید کم کرانے کیلئے بھی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز ایسوسی ایشن کے اسٹائل بھی قائم ہوں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان المبارک میں خود کو تنہا محسوس نہ کرے۔ انھوں نے کہا دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے، خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض انجام دیےجائیں تو اللہ تعالیٰ راضی ہوتا اور رزق بڑھتا ہے۔

 مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی مخلوق کی خدمت کی ذمہ داری میری ہی نہیں بلکہ ہر کمشنر، ڈی سی اور ہر افسر کی ہے۔ 

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہر ضلع میں نہروں کی بھل صفائی کی بروقت تکمیل کا بھی حکم دیا۔ سرگودھا میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر اظہار ناپسندیدگی کیا اور ڈی سی کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: رمضان نگہبان کارڈ رمضان المبارک میں مریم نواز نے کی منظوری جائیں گے کے ذریعے

پڑھیں:

کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ

 ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ’’روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ‘‘ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، روڈ سیفٹی کے فروغ اور عوام دوست پولیسنگ کے وژن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے "روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ" قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

روڈ سیفٹی آفیسرز شہر کی اہم اور مصروف شاہراہوں بشمول شاہراہ فیصل ، ماڑی پور روڈ ، کورنگی روڈ اور شاہراہ لیاقت پر تعینات کیے جائیں گے جہاں وہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے، شہریوں کو متبادل راستوں اور سفری سہولیات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور بروقت مدد کے فرائض انجام دیں گے۔

ترجمان کے مطابق یونٹ کے قیام سے شہریوں کو محفوظ سفری ماحول میں رہنمائی ملے گی ، یہ یونٹ شہریوں اور ٹریفک پولیس کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ دوران سفر پیش آنے والی مشکلات کے فوری حل اور مؤثر رہنمائی میں اہم کردار ادا کریگا۔

یونٹ کا مقصد ٹریفک قوانین ، روڈ سیفٹی اقدامات اور ذمہ دارانہ طرز ڈرائیونگ کے حوالے سے عوامی شعور اجاگر اور اس میں مزید اضافہ کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کسان کارڈ سے کاشتکار سر اٹھا کر جیئے گا: مریم نواز
  • پنجاب میں پہلی بار 8 لاکھ 32ہزار سےزائدکاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری
  • پنجاب میں 8لاکھ 32ہزار سے زائد کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری
  • پنجاب حکومت کے دو پراجیکٹ ورلڈ سمٹ انفارمیشن سوسائٹی کی ٹاپ لسٹ میں شامل، دنیا میں پاکستان کا تشخص نمایاں ہوا: مریم نواز
  • بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے: سہیل آفریدی
  • مریم نواز کی کارکردگی پر لاہور کے عوام کی رائے کیا ہے؟
  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب