اجلاس میں مشترکہ قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں 8 فروری کو شٹرڈاؤن ہڑتال، ٹرمپ کے امن بورڈ میں شہباز حکومت کی شمولیت کی مذمت اور عمران خان کی رہائی کا مطالبہ شامل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان ضلع جیکب آباد کا ایک اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیرِ صدارت جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیینؐ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ضلعی رہنماؤں نے شرکت کیں۔ اس موقع پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلعی صدر مقبول حسین لاشاری، فدا حسین لکھن، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر گلاب جان مینگل، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر صدام حسین کوسو، سلیم احمد سومرو، مجلس وحدت مسلمین جیکب آباد کے ضلعی صدر نظیر حسین جعفری، مولانا منور حسین سولنگی، علامہ حاجی سیف علی ڈومکی سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں، اتوار 8 فروری کو ہونے والی ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
 
اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ تحریک تحفظِ آئین پاکستان آئین کی بالادستی اور شہری حقوق کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر جو ڈاکہ ڈالا گیا، وہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنماء مقبول احمد لاشاری نے کہا کہ سندھ یونائیٹڈ پارٹی ملک میں آئین کی پامالی، لاقانونیت اور سیاسی کارکنوں کے خلاف جاری پکڑ دھکڑ کی شدید مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ 8 فروری کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کے ذریعے اپنے احتجاج کو بھرپور انداز میں ریکارڈ کرائیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر صدام حسین کوسو اور سلیم احمد سومرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم عوام کے حقوق اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، عوام دشمن فیصلے کسی صورت قبول نہیں کیے جائیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی خوشنودی کے لیے موجودہ حکومت نے تحریکِ آزادیٔ فلسطین کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے جو ایک ناقابلِ معافی جرم ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر گلاب جان مینگل نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کو پامال کر کے عوام کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، جس کے خلاف مشترکہ جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ قرارداد منظور کی گئی جس میں پاکستانی قوم بالخصوص تاجر برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ 8 فروری کو رضاکارانہ طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے ملک میں جاری آئین و قانون کی پامالی، جمہوری اقدار کی پامالی اور عوامی مینڈیٹ کی توہین کے خلاف واضح اور دو ٹوک پیغام دیں۔ قرارداد میں ملک کی تمام سیاسی و جمہوری قوتوں سے بھی اپیل کی گئی کہ وہ آئین کی بحالی، شہری آزادیوں اور لاقانونیت کے خاتمے کے لیے تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کریں۔
 
مشترکہ قرارداد میں حکومتِ پاکستان اور جعلی وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے نام نہاد امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ شرکاء نے واضح کیا کہ پاکستانی قوم فلسطین اور تحریکِ آزادیٔ فلسطین کے ساتھ کھڑی ہے اور ٹرمپ و نیتن یاہو کو فلسطینی عوام کا قاتل سمجھتی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کسی بھی نام نہاد قبضہ یا امن بورڈ کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے، اور عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہنوں پر حکومتی تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اجلاس نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سے ملاقاتوں پر عائد تمام پابندیاں فوری طور پر ختم کی جائیں۔ مزید برآں، اجلاس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلعی رہنما زین بھٹو کی گرفتاری کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئین، جمہوریت، عوامی حقوق اور مظلوم اقوام کی حمایت کے لیے جدوجہد ہر صورت جاری رکھی جائے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پارٹی کے ضلعی کے ضلعی صدر تحریک تحفظ اجلاس میں نے کہا کہ فروری کو کے لیے کی گئی

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن