این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا پیشگی الرٹ جاری کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد :نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف پہاڑی علاقوں میں آئندہ دو دنوں کے دوران ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کے پیشگی الرٹ جاری کر دیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی اضلاع میں بارش اور برفباری کے نتیجے میں زمین کھسکنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
این ڈی ایم اے نے دیر، سوات، کالام، کاغان، چترال، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ کے ساتھ مری، گلیات، استور، سکردو، گلگت، ہنزہ، غزر، شگر، باغ اور مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ظاہر کیا ہے، بلوچستان کے اضلاع کوئٹہ، زیارت، پشین، چمن، قلعہ عبداللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، قلات، مستونگ، آواران، پنجگور اور خضدار میں بھی لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔
این ڈی ایم اے نے خاص طور پر قراقرم ہائی وے اور بابوسر روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کاغان، ناران رابطہ سڑک پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کے امکان کی وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کی ہدایت ہے کہ شہری برفباری اور بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سڑکوں کی بندش کی صورت میں ملبہ ہٹانے والی مشینری اور ریسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی تاکہ ٹریفک کی روانی جلد بحال کی جا سکے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہے این ڈی ایم اے لینڈ سلائیڈنگ
پڑھیں:
آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع
سٹی 42:فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی آزادکشمیرکے ضلع میرپور میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہوگئی ۔۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا ۔
میرپور اور گردونواح میں انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہوگئی ۔طویل بندش کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا، خوشی کی لہر دوڑ گئی۔مختلف علاقوں میں سوشل میڈیا اور آن لائن سروسز جزوی طور پر بحال ہو رہی ہیں ۔ کاروباری طبقے نے انٹرنیٹ بحالی کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ۔ طلبہ کو آن لائن تعلیم اور اسائنمنٹس میں دوبارہ سہولت میسر مل گئی ۔
فری لانسرز اور آئی ٹی سے وابستہ افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بندش سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے،بینکنگ، ای کامرس اور آن لائن ٹرانزیکشنز بھی متاثر رہی تھیں۔بحالی کے بعد کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے ۔ بعض علاقوں میں انٹرنیٹ کی رفتار تاحال سست، مکمل بحالی کا انتظار کیا جارہاہے ۔ انتظامیہ کے مطابق جلد تمام علاقوں میں مکمل سروس بحال کر دی جائے گی۔
شہریوں نے حکومت سے مستقبل میں بلا تعطل سروس کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی