امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی اپیل کورٹ نے سابق جانسٹن کاؤنٹی کمشنر رچرڈ براسویل کو کمسن بچی کے جنسی زیادتی کے ایک مقدمے میں ازسر نو ٹرائل کا حکم دے دیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ابتدائی ٹرائل کے دوران کچھ گواہان کو ایسے انداز میں پیش کیا گیا جس سے جیوری غیر منصفانہ طور پر متاثر ہوسکتی تھی اور ملزم کے قانونی حقوق مجروح ہوئے۔

2024 میں سزا، اب فیصلہ کالعدم

یاد رہے کہ رچرڈ براسویل کو 2024 میں اپنی بیٹی کی 12 سالہ سہیلی کے ساتھ نامناسب جسمانی تعلقات کے جرم میں 20 سے 30 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یہ بچی کچھ عرصے سے براسویل کے گھرانے کے ساتھ رہ رہی تھی کیونکہ اس کا اپنا خاندان ٹوٹ چکا تھا۔ سزا کے بعد براسویل نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا تھا۔

تاہم بدھ کے روز اپیل کورٹ نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے اس سزا کو کالعدم قرار دے دیا اور مقدمہ دوبارہ چلانے کا حکم دیا۔ نئے ٹرائل کی تاریخ تاحال مقرر نہیں ہوئی۔

عدالت نے ازسر نو ٹرائل کا حکم کیوں دیا؟ 

اپیل کورٹ کے بقول استغاثہ نے ایسے گواہ پیش کیے جنہوں نے عدالت میں گواہی دی کہ متاثرہ بچی سچ بول رہی ہے اور وہ ایک ایماندار لڑکی ہے۔

ان گواہوں میں براسویل کی اہلیہ، بیٹی، ایک دوست اور دو مقامی پادری شامل تھے۔

عدالت نے کہا کہ ریاست کے قوانین کے تحت ایسے بیانات صرف اسی صورت میں پیش کیے جا سکتے تھے جب ملزم پہلے متاثرہ بچی کے کردار پر عمومی طور پر حملہ کرتا اور اسے جھوٹا ثابت کرنے کی کوشش کرتا۔

ججوں نے فیصلے میں مزید کہا کہ حالانکہ ملزم براسویل نے ایسا نہیں کیا تھا اس لیے ان گواہیوں کی اجازت دینا قانونی غلطی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا کہ اگر یہ گواہیاں شامل نہ کی جاتیں تو مقدمے کا نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔ ملزم کو اس غلطی سے نقصان پہنچا لہٰذا نیا ٹرائل ضروری ہے۔

نئے ٹرائل کا مطلب الزام کا غلط ہونا نہیں ہے؛ عدالت

عدالت نے واضح کیا ہے کہ اس فیصلے کا مطلب یہ نہیں کہ الزام غلط تھا یا درست بلکہ یہ کہ ابتدائی ٹرائل میں قانونی طریقہ کار کی خلاف ورزی ہوئی جس کے باعث نیا ٹرائل ضروری ہے۔

مقدمہ اصل میں کیا تھا؟

عدالتی ریکارڈ میں متاثرہ بچی کی شناخت چھپانے کے لیے اُسے ’پینی‘ کا فرضی نام دیا گیا تھا جس نے بتایا کہ مقامی سیاست دان براسویل نے بہانے سے جسم کو کچھ حصوں کو قابل اعتراض انداز میں چھوا۔

پینی نے مزید بتایا کہ ایک دن براسویل نے مجھے اپنے دفتر اکیلے بلایا اور زبردستی کی میں سمجھ گئی تھی کہ یہ غلط ہے مگر سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا کروں۔

ملزم کا مؤقف

براسویل نے ٹرائل کے دوران مؤقف اختیار کیا کہ بچی نے یہ الزام ممکنہ طور پر انتقامی طور پر لگایا کیونکہ اس نے بچی کی والدہ کے پروبیشن افسر کو اطلاع دی تھی کہ وہ دوبارہ منشیات استعمال کر رہی ہیں جس کے باعث انہیں جیل جانا پڑا۔

پینی نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

سیاسی پس منظر

براسویل ریپبلکن جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہیں جون 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا مگر پانچ ماہ بعد ہی مقامی ووٹرز نے انہیں دوبارہ کمشنر منتخب کر لیا تھا۔

انھوں نے مقدمے کا فیصلہ آنے تک استعفیٰ دینے سے انکار کیا تھا تاہم جب سزا سنائی گئی تو انھوں نے وعدے کے مطابق اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔

آگے کیا ہوگا؟

یہ کیس اب دوبارہ ٹرائل کے لیے جائے گا اور امکان ہے کہ استغاثہ یا فریقین اس فیصلے کو ریاستی سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کر سکتے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: براسویل نے عدالت نے

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا