وادی تیراہ سے لوگوں کے انخلا کو فوج سے جوڑنا غلط بیانی ہے، عطا اللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے ایک بار پھر وادی تیراہ خالی کرانے سے متعلق خبروں کو جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ حکومت نے وادی تیراہ سے متعلق جھوٹے پروپیگنڈے کا سختی سے نوٹس لیا ہے، علاقے کو خالی کرانے سے متعلق غلط خبر چلائی گئی ، علاقے سے انخلا کو فوج سے جوڑنا غلط بیانی ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ رضاکارانہ طور پر نقل مکانی کرنے والوں کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز رکھے ہیں، علاقے میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن جاری رہتے ہیں، خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے عوام کی بہتری پر توجہ دے۔اس سے پہلے وزارت اطلاعات نے بھی بیان جاری کیا تھاکہ وفاقی حکومت یا افواج کی جانب سے وادی تیراہ کو خالی کرانے کا حکم جاری نہیں کیا گیا۔وزارت اطلاعات کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہیں ۔ ان کارروائیوں کے لیے آبادی کی منتقلی کی نہ ضرورت ہے اور نہ ہی ایسا کچھ کیا جارہا ہے ۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: وادی تیراہ
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔