data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی خصوصی ہدایات پر نو تعینات ایس ایچ او ماتلی محمود احمد خان نے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی شہر میں سماجی برائیوں اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ تعیناتی کے محض چار روز کے اندر پولیس کی سخت کارروائیوں نے شہر میں مضر صحت مینپڑی، سفینہ گٹکا، دیسی شراب اور غیر معیاری سپاری چورا کے مکروہ دھندے سے وابستہ عناصر کی نیندیں اڑا دی ہیں، جس کے باعث جرائم پیشہ حلقوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔پولیس کی جانب سے کی گئی حالیہ کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں دیسی شراب، سفینہ گٹکا اور تیار شدہ مینپڑی برآمد کر لی گئی ہے، جبکہ گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے اس سخت ایکشن کے باعث روایتی اڈوں پر سرگرم وہسکی فروشوں نے بھی گرفتاری کے ڈر سے اپنا غیر قانونی کاروبار عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔اسی مہم کے دوران پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا جن کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کر کے ضابطے کی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماتلی پولیس کے مسلسل تعاقب کے باعث منشیات کے کاروبار میں ملوث کئی افراد نے اپنے ٹھکانے ماتلی شہر سے منتقل کر کے پڑوسی تعلقہ ٹنڈو غلام حیدر کی حدود میں واقع فاضل ٹاؤن اور مضافاتی علاقوں میں قائم کرنا شروع کر دیے ہیں۔ عوامی حلقوں نے جرائم کیخلاف پولیس کے اس فوری ردعمل کا خیر مقدم کیا ہے۔

نمائندہ جسارت گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا