سانحہ گل پلازہ میں جل کر راکھ ہوئے 46 افراد کی تلاش معمہ بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2026 سب نیوز

کراچی (آئی پی ایس )سانحہ گل پلازہ میں جان لیوا آتشزدگی کے واقعے کو 9 روز مکمل ہوگئے جس میں جل کر راکھ ہوئے 46 افراد کی تلاش معمہ بن گئی۔ آتشزدگی کے بعد لاپتا افراد کے اہل خانہ کے 69 سیمپلز لیے گئے ہیں، ڈی این اے کے ذریعے مجموعی طور پر 23 افراد کی شناخت مکمل ہوئی ہے باقی 46 افراد کی باقیات کے سیمپلز ناقابل شناخت ہیں۔ ذرائع کے مطابق 46 افراد کی وقوع کے وقت لوکیشن، آخری کال اور دیگر حاصل تفصیل کی مدد سے تلاش جاری ہے، سی پی ایل سی اور پولیس کے درمیان تفصیلی معلومات کا تبادلہ کیا گیا ہے اور تمام 46 افراد کی تفصیلات پولیس کے اعلی حکام کو ارسال کردی گئی ہیں۔

دریں اثنا سینئر ڈائریکٹر میونسپل سروسس راجہ رستم نے میڈیا سے گفت گو میں کہا کہ اب تک 273 ڈمپر ملبے کے اٹھائے گئے، کل لاہور سے فارنزک ٹیم آئی تھی، آج بھی لاہورکی فارنزک ٹیم نے معائنہ کیا، گل پلازہ کی عمارت کو سیل کررہے ہیں، عمارت کے اطراف گرین جالی لگادی ہے، پولیس سٹی وارڈن رینجرز یہاں سیکیورٹی پر مامور ہوں گے، معائنے کے بعد خستہ حال عمارت کو مسمار کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا تو مسمار کریں گے۔

سانحہ گل پلازہ کے مقدمے کی کاپی سامنے آگئی، مقدمہ پولیس انسپکٹر نواز علی زرداری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گل پلازہ میں آتشزدگی کی اطلاع 10 بج کر 30 منٹ پر ملی، دکان نمبر 193 پر واقع نیو توکل فلاور اینڈ گفٹ شاپ نامی دکان پر آگ لگی، گل پلازہ میں آگ بجھانے کے آلات موجود نہیں تھے، عمارت میں ہنگامہ اخراج کے راستے موجود نہیں تھے، آتشزدگی کے دوران گل پلازہ کے بیشتر دروازے بند تھے، بجلی بند ہونے کے باعث عمارت میں موجود لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکل ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروضہ رسول ۖ پر پاکستانی عوام کیجانب سے حاضری کیلئے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوایا جائے، مذہبی امورکمیٹی روضہ رسول ۖ پر پاکستانی عوام کیجانب سے حاضری کیلئے پارلیمانی وفد سرکاری خرچ پر بھجوایا جائے، مذہبی امورکمیٹی ایران پر کسی حملے کیلئے اپنی زمینی، فضائی یا سمندری حدود استعمال نہیں ہونے دیں گے: متحدہ عرب امارت آن لائن ویزا کی سہولت کے بعد غیر ملکی سیاح و کوہ پیما پاکستان آنے کیلیے بے تاب ہیں، صدر الپائن کلب چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ جیم اسٹونز کے ذخائر کی استعداد کو بروئے کار لانے کی ضرورت ہے ،وزیر اعظم گھریلو تشدد بل پر دستخط؛ بیوی کو گھورنا، طلاق یا دوسری شادی کی دھمکی پر سزا کا قانون نافذ ہوگیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ گل پلازہ میں افراد کی

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ