حیدرآباد،سرکاری و نجی عمارتوں میں فائر سیفٹی اقدامات نظرانداز
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2026 GMT
گل پلازہ آتشزدگی واقعے نے انتظامیہ کی خاموشی پر سوالات کھڑے کر دیے،ایس بی سی اے کی غفلت بے نقاب
کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے نقشے منظور کرتے وقت فائر سیفٹی، ایمرجنسی ایگزٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات نظرانداز
(اظہر رضوی)گل پلازہ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے نے حیدرآباد میں سرکاری اداروں، بالخصوص سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق SBCA کی جانب سے کمرشل اور رہائشی عمارتوں کے نقشے منظور کرتے وقت فائر سیفٹی، ایمرجنسی ایگزٹ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا، جب کہ ضلعی حکومت بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہی۔تشویشناک امر یہ ہے کہ خود SBCA کی عمارت، جو سِوک سینٹر میں واقع ہے، وہاں بھی ایمرجنسی ایگزٹ موجود نہیں، نہ ہی فائر سیفٹی کا مؤثر نظام نصب ہے اور نہ ہی فائر فائٹنگ کی تربیت یافتہ عملہ تعینات ہے۔ یہی صورتحال شہباز بلڈنگ اور دیگر سرکاری عمارتوں کی بھی بتائی جا رہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ جب سرکاری عمارتوں میں بنیادی حفاظتی انتظامات موجود نہیں تو نجی اور کمرشل عمارتوں کی حالت کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے، جہاں کسی بھی وقت بڑا سانحہ رونما ہو سکتا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ SBCA کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ سِوک سینٹر میں واقع اپنی عمارت سمیت آج تک کسی بھی سرکاری عمارت میں فائر سیفٹی سے متعلق کوئی عملی اقدام نظر نہیں آیا، جو انتہائی تشویش ناک ہے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے حکومتِ سندھ اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہر کی تمام سرکاری و نجی عمارتوں میں فائر سیفٹی قوانین پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فائر سیفٹی
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
پشاور (نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے صوبائی سرکاری پنشنرز کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
حکومتی اعلامیے میں کہا گیا کہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ یکم جولائی 2026 سے نافذ العمل ہوگیا اور اس سے تمام صوبائی سرکاری پنشنرز مستفید ہو سکیں گے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں پنشن میں اضافے کے حوالے سے اہم نکات اور شرائط واضح کی گئی ہیں۔
جس میں کہا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ 30 جون 2026 تک حاصل کردہ نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا اور یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے کے حقدار ہوں گے۔
یہ اضافہ فیملی پنشن اور کمپیشنٹ الاؤنس کے کیسز پر بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم صوبائی حکومت کے اہل پنشنرز بھی مقررہ شرائط و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ 7 فیصد اضافہ پہلے سے ملنے والی کسی بھی “خصوصی اضافی پنشن” پر لاگو نہیں ہوگا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے اس اقدام کو صوبے کے لاکھوں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کے خاندانوں کے لیے موجودہ معاشی صورتحال میں ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے