data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع کراچی کی صدر نادرہ نوید اور سیکرٹری حمنہ نشتر نے لانڈھی کورنگی کا دورہ کیا۔ اس دوران تنظیم میں شامل ہونے والی نئی اراکین سے بھی ملاقات کی گئی۔ دورے کے دوران دستور کے مطابق پاکستان تنظیم کا نصب العین‘ سنت کی روشنی میں رضا الٰہی کا حصول‘ اس کے اغراض و مقاصد اور طریقہ کار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خاص طور پر سابق اراکین کو فعال رکھنے کیلیے رہائشی یونٹ بنانے‘ پرانے رابطوں کو استعمال کرنے‘ نئے اراکین کی سرپرستی اور فنڈ ریزنگ کے کاموں کی ہدایات دی گئیں۔ مدیحہ زبیر کو ٹاؤن صدر مقرر کیا گیا۔ سابقہ ٹاؤن صدر عظمیٰ اور نجمہ کو مدیحہ زبیر کی رہنمائی اور تربیت کی ذمے داری سونپی گئی۔ تمام اراکین نے ان ہدایات کا خیرمقدم کیا اور مزید ایسے دورے جاری رکھنے اور کاموں میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ اہم ہدایات اور کارروائیاں: عشرہ تعلیم بنانے کے سلسلے میں بروشرز اور تنظیمی ڈھانچہ/دستور تقسیم کیے گئے۔ رمضان البارک کے حوالے سے انفاق اور استقبال رمضان پر بات کی گئی۔ متعلقہ پمفلٹس دیے گئے تاکہ سکولوں میں تقسیم کیے جائیں۔ رپورٹ بنانے کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔ اپنے اداروں میں کیے گئے کاموں کو رپورٹ میں درج کریں۔ اختتام پر ریفریشمنٹ اور اراکین کی جانب سے ون ڈش پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد دورہ اختتام کو پہنچا۔

خبر ایجنسی گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار