جے یو آئی کا 8 فروری 2024 ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کیخلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260127-01-2
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)جے یو آئی نے 8 فروری 2024 کے متنازع اور بدترین دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف یومِ سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ 8 فروری کو ملک بھر میں یومِ سیاہ منائیں گے، جمہوریت دن بدن کمزور ہو رہی ہے، آئین پاکستان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان راولپنڈی میں مرکزی احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا، غیور عوام حکمرانوں کی قرآن و شریعت کے متصادم آئین سازی کے خلاف احتجاج کریں گے، مہنگائی ،بے روزگاری ،بے امنی ،لاقانونیت ، کے خلاف عوام کے شانہ بشانہ ہونگے۔اسلم غوری کا کہنا تھا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا قبول نہیں، شریعت ،آئین اور جمہوریت کے تحفظ کیلیے ہر آئینی، جمہوری اور پرامن راستہ اختیار کریں گے، کارکن تیاری مکمل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری 2024 کے انتخابات کے دوسال مکمل ہونے پر جے یوآئی کا دھاندلی کے خلاف جلسہ عام کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے جے یوآئی راولپنڈی اور اسلام آباد کی جماعت کو جلسہ کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
سٹی 42 : صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ کریں گے.
صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف پارٹی رہنماؤں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔
میاں نواز شریف گلگت بلتستان میں انتخابات اور عوامی ترقی بارےتبادلہ خیال کریں گے ۔