data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260127-01-3
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں جی ایچ کیو حملہ سمیت 9 مئی کیسز وڈیو لنک ٹرائل ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں باقاعدہ پٹیشن دائر کر دی گئی، وڈیو لنک ٹرائل وٹس ایپ کال ٹرائل آئین کے آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے، پٹیشن میں استدعا کی گئی کہ وڈیو لنک ٹرائل کو غیر قانونی قرار دیا جائے، اوپن جیل ٹرائل یا عمران خان کو جیل سے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا جائے۔وکلا صفائی کی عمران خان سے ملاقات کرانیکی درخواست بھی دائر اور مؤقف اپنایا کہ امید ہے عدالت جلد وکلاء کو عمران خان سے ملاقات اجازت دے گی، کلائنٹ سے ملاقات و ہدایات کے بغیر کوئی مقدمہ ٹرائل نہیں ہوسکتا۔وکیل صفائی نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کوئی مقدمہ ٹرائل نہیں کراسکیں گے۔عمران خان سے ملاقات کی درخواست انسداد دہشت گردی عدالت میں دائر کی گئی۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وڈیو لنک ٹرائل سے ملاقات

پڑھیں:

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

 ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

  چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

 چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے دو پروجیکٹ اقوام متحدہ کی سطح پر شارٹ لسٹ
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • ثاقب چدھڑ کے اثاثوں کی تفصیلات کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا