پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ جمعے یا آئندہ پیر کو ہوگا‘پی سی بی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد/نئی دہلی/ڈھاکا ( خبر ایجنسیاں +مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی وزیر اعظم سے ملاقات میں تمام آپشنز کھلے رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں محسن نقوی نے وزیراعظم کو آئی سی سی کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے محسن نقوی کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ جمعے یا پیر تک ہوگا۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم کو ملاقات میں آئی سی سی معاملات پر بریفنگ دی، وزیر اعظم نے تمام آپشنز کو مدنظر رکھ کر معاملہ سلجھانے کی ہدایت دی۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی اور شہباز شریف کی ملاقات میں محسن نقوی نے آئی سی سی کے دہرے معیار کے بارے میں بریفنگ دی، محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی بھارت کے لیے ایک قانون اور دیگر ممالک کے لیے دوسرا قانون استعمال کرتاہے۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا کہ بھارت چمپئنز ٹرافی میں پاکستان آنے سے انکارکرچکا تھا جس پر اسے دوسرا وینیو دیاگیا۔ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے کہا کہ بنگلادیش نے آئی سی سی کوبھارت میں سیکورٹی خدشات پربھارت نہ جانے سے آگاہ کردیا تھا، چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ بنگلا دیش کو متبادل وینیو دینے کے بجائے ورلڈ کپ سے آؤٹ کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے کہا اگرپاکستان ورلڈ کپ میں شرکت نہیں کرے گا توپاکستان کو شمولیت کے عوض خطیر رقم نہیں ملے گی۔محسن نقوی نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ ہم میچ نہ کھیلیں تو اس کا زیادہ نقصان بھارت کو ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملاقات میں بنگلادیش کو میگا ایونٹ سے باہر نکالے جانے پر احتجاجاً ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بائیکاٹ، بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار اور پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ کے میچز میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کرنے پر غور کیا گیا۔دریں اثنا آئی سی سی ورلڈکپ سے بنگلا دیش کی بے دخلی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے احتجاج کے لیے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان 15فروری کو کولمبو میں بھارت کے میچ کا بائیکاٹ کرسکتا ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے صرف پاکستان کے 2 پوائنٹ کٹ سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا آپشن موجود ہے اور بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے سے آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان ہوگا۔ذرائع نے کہا کہ ورلڈکپ میں شرکت کرنے کی صورت میں بھی بورڈ آپشنز اوپن رکھے گا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں بنگلا دیش نے عدم تحفظ کی بنیاد پر بھارت جانے سے انکار کردیا تھا اور دوسرے اپنے تمام میچز سری لنکا منتقل کرنے کی آئی سی سی سے درخواست کی تھی جس پر آئی سی سی نے بنگلا دیش بورڈ کی درخواست نہ مانی اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو گروپ میں شامل کرلیا۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا ٹی 20 ورلڈ کپ کے حوالے سے بنگلادیش کی حمایت کرنے پر پاکستان پر پھٹ پڑے۔بھارتی خبر ایجنسی سے گفتگو میں راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے کہ بنگلا دیش کھیلے اور ہم نے مکمل سیکورٹی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔ راجیو شکلا کا کہنا تھا کہ چونکہ بنگلا دیش نے نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اس لیے آخری لمحات میں پورے شیڈول کو تبدیل کرنا بہت مشکل ہے، یہی وجہ ہے کہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ پاکستان بغیر کسی وجہ کے اس معاملے میں مداخلت کر رہا ہے اور بنگلادیش کو اکسا رہا ہے۔ راجیو شکلا نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بنگلا دیش کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا جو کہ سراسر غلط ہے۔مزید برآں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بنگلادیشی ٹیم کی جگہ سکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا آئی سی سی کا فیصلہ قبول کر لیا۔آئی سی سی کے فیصلے کے بعد بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کا ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا فیصلہ قبول کر لیا گیا۔
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئر مین پی سی بی محسن نقوی ملاقات کر ر ہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں راجیو شکلا ملاقات میں نہ کھیلنے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کہ بنگلا کا فیصلہ پی سی بی کرنے کی دیش کو میچ نہ
پڑھیں:
پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری
سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔
پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔
PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus
Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026
اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات
پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔
پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری
پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن