سہیل آفریدی کا وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیراعظم کو خط ارسال
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے آئینی طور پر لازم وفاقی رقوم کی عدم ادائیگی پر وزیرِاعظم پاکستان کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔ خط میں وزیراعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی منتقلیوں میں مسلسل تاخیر صوبے کو شدید مالی بحران سے دوچار کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں صوبائی گورننس، بجٹ عمل درآمد اور عوامی خدمات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنے خط میں نشاندہی کی ہے کہ صوبائی بجٹ آئینی مالی حقوق اور متوقع وفاقی ریلیزز کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا تاہم عملی طور پر اصل ریلیز بجٹ اہداف سے نمایاں طور پر کم رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی قابل تقسیم پول سے 658 ارب روپے کے مقابلے میں اب تک صرف 604 ارب روپے موصول ہوئے ہیں، جس کے باعث 54 ارب روپے کی واضح شارٹ فال پیدا ہوئی ہے، جس نے کیش مینجمنٹ اور ترقیاتی و سماجی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ این ایف سی منتقلیاں، نیٹ ہائیڈل منافع، تیل و گیس رائلٹیز اور ضم شدہ اضلاع کے فنڈز آئینی تقاضوں کے مطابق فوری طور پر جاری کیے جائیں۔ خط کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے معاملے کی سنگینی کے پیش نظر وزیرِاعظم کی فوری اور ذاتی توجہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں مزید تاخیر صوبے پر مزید مالی دبائو کا باعث بنے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔