پی ٹی آئی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی تھی، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی حکومت خزانہ خالی چھوڑ کر گئی تھی، ہمارے دور میں معیشت 2 سال میں مستحکم ہو چکی اور اب درست سمت پر گامزن ہے۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے بھارت کو معرکہ حق میں شکست دی، اس عظیم کامیابی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اس کی نسلیں یاد رکھیں گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتشار اور فساد کی سیاست کو فروغ دیا، انہوں نے پنجاب کو تباہ کر دیا اور کہا کہ وسیم اکرم پلس دیا، وہ پتا نہیں کہاں سے نااہل وسیم اکرم پلس عثمان بزدار لائے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دور میں حکومت تعویز گنڈوں پر چل رہی تھی، کیا ایٹمی ملک تعویز گنڈوں سے چلتے ہیں؟
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے انسانی و مکینل وسائل بروئے کار لانے کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ دریاؤں، ڈیموں اور بیراج پر نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے اور دریاؤں، ڈیموں اور بیراج کی ڈرون سے مانیٹرنگ کی جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بارش اور فلڈ سے آگاہ کرنے کے لیے مساجد اور میڈیا پر اعلانات کیے جائیں۔کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مریم نواز نے لیسکو اور دیگر بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو نوٹس لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کی وجہ سے لوگ جان سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھمبوں پر بجلی کے بے ہنگم لٹکتے تار انسانی جانوں کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے واسا کمپلینٹ ہیلپ لائن پر فوری ایکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز نے مون سون کے دوران ہر کنسٹرکشن سائٹ کو باقاعدہ محفوظ بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ انتظامیہ خستہ حال عمارتوں کا جائزہ لے کر رضاکارانہ طور پر خالی کروائے۔