پشاور:

ضلع کرم میں شدید بارشوں اور غیر معمولی برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیوں نے صورتحال کو قابو میں لے لیا۔

مسلسل اور شدید برف باری کے نتیجے میں زمینی رابطے منقطع ہونے پر سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر ہنگامی ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔

مقامی آبادی کی مدد اور اہم شاہراہوں کی بحالی کے لیے بھاری مشینری اور تربیت یافتہ افرادی قوت کو بھرپور انداز میں بروئے کار لایا گیا۔

ریسکیو ٹیموں نے متاثرہ سڑکوں سے برف ہٹا کر تمام اہم زمینی راستے مکمل طور پر بحال کر دیے، جس کے بعد علاقے میں اشیائے ضروریہ کی ترسیل ممکن ہو سکی۔

زمینی رابطوں کی بحالی سے مقامی افراد کو منڈیوں اور مراکزِ صحت تک دوبارہ رسائی حاصل ہو گئی۔

امدادی کارروائیوں کے دوران شاہراہوں پر پھنسے ہوئے مسافروں اور گاڑیوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقامات تک منتقل کیا گیا۔

خراب موسم اور دشوار گزار حالات کے باوجود سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوان ذاتی طور پر آپریشنز کی نگرانی کرتے رہے۔

بروقت اور پیشہ ورانہ اقدامات کے باعث عوام کو شدید مشکلات سے نجات ملی، جس پر مقامی شہریوں نے سیکیورٹی فورسز کی خدمات کو بھرپور سراہا۔

سیکیورٹی فورسز قدرتی آفات اور ہنگامی حالات میں عوام کی جان و مال کے تحفظ اور فوری امداد کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل سیکیورٹی فورسز

پڑھیں:

آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع

ویب ڈیسک : آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کےگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائےگا۔

I’m grateful to the AJK PPP for their efforts & the election commission of AJK for their intervention. I’m hearing internet and digital connectivity will be restored in Mirpur AJK soon. I’m hopeful our requests for Muzaffrabad and other areas are also accepted as soon as…

— Bilawal Bhutto Zardari (@BBhuttoZardari) July 23, 2026

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

واضح  رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔ 

Ansa Awais Content Writer

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار