یمی فائنل تک رسائی کیلئے پاکستان کا کڑا امتحان آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے پاکستان ٹیم کا کڑا امتحان آج ہوگا۔گرین شرٹس آج نیوزی لینڈ سے مقابلہ کریں گے، یکم فروری کو پاکستان کا ٹکراؤبھارت سے ہوگا، گرین شرٹس کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہترکرنا ہوگا۔پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان ٹیم دو میچز میں دو پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس میں پہنچا ہے، جب کہ بھارت اور انگلینڈ کے دو دومیچز میں چار چار پوائنٹس ہیں۔دونوں ٹیموں کا رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔