گل پلازہ میں سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل، لوہےکی شٹرنگ لگاکر عمارت کو محفوظ کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
کراچی میں آگ سے تباہ گل پلازہ میں سرچ اور ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔انتظامیہ کی جانب سے لوہے کی شٹرنگ لگا کر عمارت کو سیکیور کردیا گیا، حکام نے بتایا کہ متاثرہ فیملی کے ورثا اور دکاندار اندر جانا چاہیں تو اسے محفوظ طریقے سے لے کر جائیں گے۔حکام کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہیں، غفلت اور لاپرواہی کے تمام پہلو سامنےلائے جائیں گے کہ آگ لگنے کے بعد بھی دروازے کیوں نہیں کھولےگئے۔ سانحے پر 23 جنوری کو درج ایف آئی آر کی کاپی جیونیوز نے حاصل کرلی، ایف آئی آر کے مطابق ، گل پلازہ میں آگ 17جنوری کو رات دس بجکر15منٹ پر لگی۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق عمارت میں آگ بجھانے اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے انتظامات نہیں تھے ، کئی دروازے بند تھے ، ایمرجنسی ایگزٹ نہیں تھا ، بجلی بند ہونے سے لوگوں کو باہر نکلنے میں مشکل ہوئی ، سرکاری مدعیت میں درج ایف آئی آرمیں قتل خطا سمیت دیگردفعات شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ سانحہ گل پلازہ میں جاں بحق 73 افراد میں سے 23 کی شناخت ہوگئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: گل پلازہ میں ایف آئی
پڑھیں:
کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
—فائل فوٹونجی ایئر لائن کی حج آپریشن کی پرواز پی کے 940 جدہ سے15 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی پہنچ گئی۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے میں 300 سے زائد حجاج پہنچے ہیں۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے کے بعد از حج آپریشن کا آغاز آج سے ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طیارے کی عدم دستیابی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
ایئرلائن ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن کا یہ حج آپریشن 30 جون کو اختتام پزیر ہو گا۔