سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فالج (سٹروک) کے علاج اور مریضوں کی فوری نگہداشت کو بہتر بنانے کے لیے جامع حکمتِ عملی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ہر ضلع میں سٹروک مینجمنٹ سنٹر قائم کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ ہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال میں نیورالوجسٹ اور پیڈز نیورالوجسٹ تعینات کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ سپر سکس مرحلہ پاکستان کا آج نیوزی لینڈ سے ٹاکرا

وزیراعلیٰ نے فالج کے مریضوں کے لیے ٹیلی میڈیسن پراجیکٹ فوری شروع کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ضلعی ہسپتالوں کے ڈاکٹرز فالج کے مریضوں کے علاج کے لیے سپیشلسٹ اور کنسلٹنٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود فالج کے علاج کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم کی قیادت کریں گی اور فالج کے علاج میں گولڈن آورز کی اہمیت کو اجاگر کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے مزید ہدایت کی کہ ہر ضلع میں ایک ڈاکٹر اور ایک نرس کو فوری طور پر تین ماہ کی سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ دی جائے جبکہ ریسکیورز کو بھی سٹروک مینجمنٹ ٹریننگ کرانے کے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے پنجاب کے ہر چلڈرن ہسپتال میں سٹروک مینجمنٹ سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت دی اور کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ کسی مریض کو علاج کے لیے بڑے شہر نہ جانا پڑے۔

معروف شاعر اعتبار ساجد 77سال کی عمر میں انتقال کر گئے

خصوصی اجلاس کے دوران پمز کے نیورالوجسٹ ڈاکٹر قاسم بشیر نے سٹروک مینجمنٹ پروگرام پر بریفنگ دی اور بتایا کہ 25 سال سے زائد العمر افراد میں ہر 4 میں سے ایک شخص کو فالج کا خطرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فالج کے پری ہاسپٹل، ہاسپٹل اور پوسٹ ہاسپٹل کیئر کے لیے عوامی آگاہی اور ٹریننگ لازمی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 سٹروک مینجمنٹ انہوں نے فالج کے کے علاج کے لیے

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان