data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان کی نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت کے خلاف قرارداد منظور کرلی۔

قرارداد صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم آفریدی نے ایوان میں پیش کی، جس میں امریکا اور اسرائیل کے قائم کردہ بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت کو مسترد کیا گیا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ بورڈ آف پیس کی تشکیل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور شدہ قراردادوں کے منافی ہے۔ اس میں غزہ کی قیادت کو نظرانداز کیا گیا ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام کو پسِ پشت ڈال کر اسرائیلی عزائم کو تقویت دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ قرارداد میں واضح کیا گیا کہ پاکستان کا اصولی مؤقف ہے کہ وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا۔

ایوان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین اور غزہ کی خودمختاری کی حمایت جاری رکھے اور اسرائیلی مظالم کے خلاف دو ٹوک اور اصولی مؤقف اختیار کرے۔

قرارداد میں یاد دلایا گیا کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ بورڈ آف پیس کا باضابطہ اعلان کیا تھا، جس پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی دستخط کیے تھے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بورڈ آف پیس

پڑھیں:

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب

پنجاب اسمبلی (فائل فوٹو)۔

اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے  کے لیے پنجاب اسمبلی میں ارکان کے لیے جدید ٹیبلٹس انسٹال کر دییے گئے۔ 

لاہور سے ترجمان پنجاب اسمبلی کےمطابق  صوبائی اسمبلی کا اگلا اجلاس پیپر لیس ہو گا، 380 ٹیبلٹس یورپین یونین کے آئی پی 5 پروگرام کے تحت پنجاب اسمبلی کو فراہم کیے گئے۔ 

ترجمان کے مطابق ایپلیکیشن پی آئی ٹی بی نے محکمہ قانون اور اسمبلی آئی ٹی ٹیم کی مشاورت سے تیار کیا، جو صرف اسمبلی کارروائی کے لیے ہے۔ 

چوہدری عامر حبیب کے مطابق اس فیصلہ سے گرین انرجی کے تحت توانائی کی بچت بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • اسمبلی کارروائی پیپر لیس کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں جدید ٹیبلٹس کی تنصیب
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی