پاک افغان سرحد شدید برف باری کی زد میں آ گئی، فوج اور ایف سی الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک افغان بارڈر پر شدید برفباری کے باوجود پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے جوان الرٹ ہیں۔
سخت موسمی حالات اور منفی درجہ حرارت میں بھی پاک فوج اور فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے جوان وطن کے دفاع کے لیے چاک و چوبند ہیں، برفانی طوفان اور شدید سردی بھی سکیورٹی فورسز کے جذبہ حب الوطنی کو کمزور نہیں کر سکتی۔
سرحدی علاقوں میں تعینات جوان مؤثر نگرانی کے ذریعے کسی بھی دراندازی یا غیر قانونی سرگرمی کو روکنے کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں، پاک فوج اور ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی یہ پیشہ ورانہ وابستگی اور قربانی قوم کے امن و سلامتی کی ضمانت ہے
قوم اپنے محافظوں کے عزم، حوصلے اور قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جو ہر موسم اور ہر حالت میں وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے سینہ سپر ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فوج اور
پڑھیں:
بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جمال رئیسانی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایک خاموش جنگ لڑی جا رہی ہے جو بارود سے زیادہ نوجوانوں کے ذہنوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بلوچستان کے نام پر علیحدگی پسند سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
صوبائی وزرا علی مدد جتک اور عاصم کرد گیلو کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ دشمن پاکستان اور بلوچستان کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2018 میں بشیر زیب نے جب ایک کالعدم تنظیم کی کمان سنبھالی تو حالات مزید خراب ہوئے، جبکہ جنید بشیر زیب کا رائٹ ہینڈ ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج کی جنگ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لڑی جا رہی ہے اور کالعدم تنظیموں کے کارندے زنگی ایپ کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیمیں سنگل ایپ کے ذریعے آپریشنل منصوبہ بندی جبکہ ڈیلٹا چیٹ کے ذریعے خفیہ بھرتیاں کرتی ہیں۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ آج دشمن صرف گولی کا استعمال نہیں کر رہا بلکہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلا کر بھی اپنا ایجنڈا آگے بڑھا رہا ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ نوجوان پہاڑوں کا رخ کریں۔
انہوں نے دعویٰ کیاکہ کالعدم تنظیموں نے اپنی سرگرمیوں میں خواتین کا استعمال بھی شروع کر دیا ہے۔ شہناز بلوچ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسوں میں شرکت کرتی تھیں اور ان کا باہوٹ کے ذریعے کالعدم تنظیم سے رابطہ ہوا۔
نوابزادہ جمال رئیسانی نے مزید کہاکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچستان کی قیادت ڈاکٹر صبیحہ کر رہی ہیں اور ان کا بھائی ایک کالعدم تنظیم کا حصہ ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کراچی سیل کی قیادت فوزیہ شاہوانی کررہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلوچستان سیاست خاموش جنگ نوابزادہ جمال رئیسانی وی نیوز