بیٹے کی شادی میں مریم نواز کے ساتھ تصویر کیوں نہیں بنوائی؟ کیپٹن (ر) صفدر نے راز کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے صاحبزادے جنید صفدر حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل رہیں، جن میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے مہنگے اور دیدہ زیب ملبوسات خاص طور پر توجہ کا مرکز بنے۔
تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے یہ سوال بھی گردش کرتا رہا کہ شادی کی تقریبات کے دوران کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز شریف کی ایک ساتھ کوئی تصویر سامنے کیوں نہیں آئی۔
سر شادی پر آپ کی اور وزیراعلی مریم نواز شریف کی ایک ساتھ کوئی تصویر نہیں آئی ؟ سوال
کیپٹن ر صفدر کہتے ہیں ہمارے دل آج بھی ایک ساتھ دھڑکتے ہیں،دل یہاں دھڑکے تو پمپنگ وہاں ہوتی ہے اور اگر وہاں دھڑکے تو پمپنگ یہاں ہوتی ہے
پھر بولے آپ کہتے ہیں تو آج ہی مریم نواز کے ساتھ تصویر بنا… pic.
— Ahsan Wahid (@AhsanWahid13) January 26, 2026
اس حوالے سے جب ایک صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر ان کا دل چاہے تو وہ آج ہی مریم نواز شریف کے ساتھ تصویر بنا کر بھجوا دیتے ہیں۔
کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ اصل بات تصویروں کی نہیں بلکہ دلوں کے جڑے رہنے کی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق آج بھی ان کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، اگر دل یہاں دھڑکے تو پمپنگ وہاں ہوتی ہے اور اگر وہاں دھڑکے تو پمپنگ یہاں محسوس ہوتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنید صفدر شادی کیپٹن صفدر مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کیپٹن صفدر مریم نواز وزیر اعلی پنجاب
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔