data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ابوظبی کا ویزا بروقت نہ ملنے کے باعث پاکستان کی پہلی پروفیشنل ویمنز ایم ایم اے فائٹر انیتا کریم 31 جنوری کو شیڈول اہم مقابلے میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

ویزا تاخیر کے باعث ایونٹ انتظامیہ نے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے پر انیتا کریم کی جگہ کسی اور فائٹر کو مقابلے کے لیے مدعو کر لیا۔

انیتا کریم نے صورتحال پر شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس فائٹ کے لیے کئی ماہ تک سخت محنت کی تھی، مگر ویزا مسائل کی وجہ سے ان کی تمام تیاری ضائع ہو گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ویزا جیسے مسائل کھلاڑی کے کیریئر کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور ایتھلیٹس کے معاملات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔

انیتا کریم کے منیجر یاسر مشتاق نے جیو نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ایونٹ انتظامیہ نے ویزا کے حوالے سے ڈیڈ لائن مقرر کی تھی اور ایک ہفتہ تک انتظار بھی کیا گیا، تاہم مقررہ وقت تک ویزا جاری نہ ہونے پر فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ انیتا کریم ذہنی طور پر کافی متاثر ہیں۔

یاسر مشتاق کا کہنا تھا کہ انیتا کریم کی اگلی فائٹ اپریل میں شیڈول ہے اور متعلقہ حکام خصوصاً محسن نقوی کو چاہیے کہ ویزا مسائل کے حل میں کردار ادا کریں تاکہ پاکستان کی پہلی خاتون ایم ایم اے فائٹر کا بین الاقوامی کیریئر محفوظ رہ سکے اور مستقبل میں ایسے مسائل دوبارہ پیدا نہ ہوں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انیتا کریم

پڑھیں:

عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا

مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔

پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ ہونے والے وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوبارہ انعقاد کا فیصلہ
  • عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا فری سفر کا نیا معاہدہ
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • پاکستان اور اٹلی کے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا ختم کرنے کا معاہدہ