data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلوچستان کے ضلع چاغی اور خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 9 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ دونوں واقعات نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی۔

پولیس کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے یک مچ کے قریب دو گاڑیوں کے درمیان شدید تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب صوابی میں موٹر وے ایم ون پر انبار انٹرچینج کے قریب پانچ گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق اس حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوئے، جنہیں باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔ حادثے کے باعث موٹر وے پر کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار گاڑیاں پشاور سے اسلام آباد جا رہی تھیں، تاہم ابتدائی طور پر حادثات کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس کی جانب سے دونوں واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی

ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔

حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

 معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی