اوور سیز پاکستانیوں کسی قبضے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 7 دن میں فیصلہ کرنے کے پابند ہیں، محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کسی قبضے کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد 7 دن میں فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔
اوور سیز پاکستانیوں کے لیے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کے احساس کی 100 فیصد حفاظت یقینی بنائی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اوور سیز پاکستانیوں
پڑھیں:
پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔
ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔
سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔