بجلی کی تاریں چوری کرنیوالا بین الاضلاعی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
کالا خطائی میں فیڈر کی مرمت کے دوران 11KV کی تاریں چوری کرنے والے 5 ملزمان پکڑے گئے۔
تاریں کاٹنے کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس پر علاقے کی بجلی بند ہونے پر لیسکو عملہ بروقت ایکشن میں آگیا۔ ایس ڈی او کالا خطائی محمد تنویر اور لائن اسٹاف نے 5 ملزمان کو موقع پر پکڑ لیا۔ چار مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
ملزمان 11KV کی لائنوں کو کاٹ کر رول کرتے پائے گئے۔ کارروائی کرنے پر ملزمان نے لیسکو ٹیم کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی۔
ملزمان کی شناخت شرافت علی، ندیم، شہزاد، عباس علی اور ہاشم علی کے نام سے ہوئی۔ ایس ای نارتھ محمد مزمل کی ایکسین فیروزوالہ راشد سومرو سمیت تمام فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ بجلی چوری قومی جرم ہے، معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔ سی ای او لیسکو کی بروقت کارروائی پر فیلڈ اسٹاف کو شاباش دی گئی جبکہ مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم بھی صادر کیا گیا۔
سی ای او لیسکو نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، شہری بجلی چوری کی اطلاع لیسکو ہیلپ لائن 118 پر دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔