Jasarat News:
2026-07-24@02:38:33 GMT

جماعت اصلاح المسلمین کے ضلعی صدر کیلیے انتخابات

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے دستور العمل کے تحت جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کی برانچز کے عہد یداران کی سلیکشن برائے سال 2026ء کے لئے ضلعی صدر پروفسیر خلیفہ غلام قادر لاکھو کی زیر قیادت ضلعی عہدید اران نسیم خان طاہری ، محمد عمران شیخ، طاہر خان، ڈاکٹر مقصود ، محمد شریف عباسی ، پروفیسر فیضان احمد صدیقی سید اشرف علی طاہری، خلیفہ محمد کاشف طاہری ، خلیفہ اعجاز احمد میمن ، انوار احمد ترین ، محمد حنیف کھتری، خلیفہ پروفیسر محمد علی میمن ، ذوالفقار علی چنا نے برانچ گاڑی کھاتہ ، حسین آباد ، GORکالونی، سنی بنگلوز ، نورانی بستی ، پکا قلعہ ، شاہ فیصل کالونی ، یونٹ نمبر 5، عبد اللہ چانگ گوٹھ کی برانچز عہدیداران کا انتخاب کیا اوران سے حلف بھی لیا ۔ جماعت اصلاح المسلمین ضلع حیدرآباد کے مرکز محمدی ٹائون گل شاہ بخاری کے سرپرست ضلعی فنانس سیکرٹری خلیفہ محمد کاشف طاہری کی زیر صدارت گا ڑی کھاتہ برانچ کے سرپرست خلیفہ حاجی نثار احمد صدیقی کی زیر صدرات ایک عظیم الشان محفل کا انعقاد بسلسلہ حضرت حسین ؓ کی مناسبت سے کا انعقاد ہوا ۔دوسری جانب مرشد سجن سائیں کے خلیفہ الحاج خیر محمد عباسی کے عرس کی تقریبات 30جنوری بروز جمعہ انعقاد ہوگی، اس سلسلے میں مرکز عمر اسلام کے سرپرست خلیفہ حاجی نثار احمد صدیقی کی زیر صدارت عرس کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں برانچ گاڑی کھاتہ کے عہدیداران نے شرکت کی جبکہ میٹنگ میں عرس کی تقریبات کے حوالے سے سرپرست حاجی خلیفہ نثار احمد صدیقی نے عہدیداران کو ذمہ داریوںکے بارے میں ہدایات دیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جماعت اصلاح المسلمین کی زیر

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم