data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نئی دہلی :بھارت میں مہلک نیپا وائرس کے پھیلاؤ نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے انعقاد پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں، جس کے باعث عالمی کرکٹ ایونٹ کی تیاریوں، کھلاڑیوں کی آمد و رفت اور شائقین کی سلامتی کے حوالے سے شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں،نیپا وائرس کی ایک نئی قسم ورلڈ کپ کے آغاز سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ہے، جس نے بھارتی حکام اور بین الاقوامی کرکٹ حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

بھارتی صحت حکام کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے کم از کم پانچ تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں دو نرسیں اور ایک ڈاکٹر بھی شامل ہیں، تمام متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ مزید برآں وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متاثرہ علاقوں میں نگرانی اور حفاظتی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری 2026 سے بھارت میں ہونا ہے، جس میں دنیا بھر سے ٹیمیں، آفیشلز اور ہزاروں شائقین کی آمد متوقع ہے، نیپا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف، میچ آفیشلز اور تماشائیوں کی صحت و سلامتی پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر وائرس مزید پھیلا تو یہ ایونٹ کی تیاریوں، ٹیموں کی سفری منصوبہ بندی، سیکیورٹی انتظامات اور میچ شیڈول کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے اور مختلف ممالک میں ٹیموں اور کرکٹ بورڈز کی جانب سے اپنے کھلاڑیوں کو بھارت بھیجنے کے فیصلے پر مشاورت جاری ہے۔ بعض حلقوں میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر حالات قابو میں نہ آئے تو ورلڈ کپ کے مقامات، تاریخوں یا حتیٰ کہ انعقاد پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔

نیپا وائرس صرف بھارت تک محدود نہیں بلکہ یہ بنگلہ دیش، ملائشیا، فلپائن اور سنگاپور میں بھی پھیل چکا ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ملک بنگلہ دیش ہے جہاں اب تک 341 کیسز اور 241 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔ دوسری جانب تھائی لینڈ، نیپال اور تائیوان میں اگرچہ کسی کیس کی تصدیق نہیں ہوئی، تاہم وہاں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ایئرپورٹس پر سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، خاص طور پر بھارت سے آنے والے مسافروں کی کڑی جانچ کی جا رہی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نیپا وائرس ایک انتہائی خطرناک اور مہلک بیماری ہے جو عموماً چمگادڑوں سے انسانوں میں منتقل ہوتی ہے جبکہ انسان سے انسان میں منتقلی کے کیسز بھی سامنے آ چکے ہیں، اس وائرس کی اموات کی شرح 75 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ تشویشناک پہلو یہ ہے کہ نیپا وائرس کے علاج یا ویکسین کی اب تک دنیا میں کوئی مستند اور مؤثر شکل دستیاب نہیں، جس کے باعث بڑے بین الاقوامی اجتماعات اور کھیلوں کے ایونٹس کے لیے خطرات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

ایسے میں عالمی کرکٹ شائقین اور منتظمین کی نظریں آنے والے دنوں پر مرکوز ہیں، جہاں صورتحال کی بہتری یا بگاڑ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 نیپا وائرس کے گیا ہے

پڑھیں:

قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان کی انڈر-18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مصر میں منعقد ہونے والے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے باقاعدہ کوالیفائی کرلیا ہے۔

اس شاندار کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھی جگہ بنالی ہے جہاں اس کا مقابلہ 25 تاریخ کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

قومی جونیئر ٹیم نے پورے ایونٹ کے دوران بہترین ڈسپلن، جارحانہ کھیل اور بہترین حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا۔

پورے ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی اور ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرنا پاکستان ہاکی کے روشن مستقبل کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم کی یہ کامیابی قوم کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں نے جس محنت اور جذبے کے ساتھ میدان میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔ مصر ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنا ہماری جونیئر ہاکی ڈیویلپمنٹ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔

ترجمان پی ایچ ایف نے قوم سے اپیل ہے کہ 25 تاریخ کو بھارت کے خلاف فائنل معرکے کے لیے ٹیم کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، ڈیویلپمنٹ کمیٹی، چیف سلیکٹر اور کوچنگ اسٹاف نے تمام کھلاڑیوں اور قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم فائنل بھی جیت کر ملک کا نام روشن کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • ورلڈ کپ فاتح ہسپانوی فٹبالرز کو وزن کے برابر ٹماٹر انعام میں مل گئے
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس،فلم "بلھا" پر پابندی یا نام تبدیلی کی سفارش، صحافیوں کے ہاؤسنگ کوٹے اور پیکا کیسز پر اہم فیصلے
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار