پہلی ملاقات، چیٹ جی پی ٹی نے کیسے خاتون کے سامنے مرد دوست کا کچا چٹھا کھول دیا؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
نیویارک میں ایک نوجوان خاتون کا ڈیٹنگ کا تجربہ غیر معمولی رہا جو شاید وہ زندگی بھر نہیں بھولیں گی۔ جب وہ ایک 40 سالہ فنانس پروفیشنل سے ملاقات کے لیے گئیں تو انہیں معلوم ہوا کہ مرد مسلسل چیٹ جی پی ٹی استعمال کر رہا تھا۔ اس کی اس عادت نے ایک حیران کن راز بھی بے نقاب کر دیا جس کا خاتون کو کوئی علم نہیں تھا اور یہ سب اس کے فون کے ذریعے سامنے آگیا۔
ملاقات کے دوران خاتون نے نوٹ کیا کہ مرد ہر وقت چیٹ جی پی ٹی استعمال کر رہا تھا چاہے وہ جوابات تیار کر رہا ہو، سرگرمیاں پلان کر رہا ہو یا گفتگو میں رہنمائی حاصل کر رہا ہو۔ شام کے اختتام پر خاتون نے ہلکے انداز میں اس عادت پر سوال اٹھایا جس پر مرد نے جواب دیا کہ چیٹ جی پی ٹی اس کا بہترین دوست ہے اور اسے کوئی بھی سوال کرنے کی دعوت دی، ساتھ ہی اپنا فون بھی تھما دیا۔
Just spoke with a 27-year-old single woman in NYC who went on a date last night with a late-40s finance guy.
The guy is using ChatGPT on his phone throughout their meal (e.g. asking about the history of their cocktails, and reading the responses out loud to her).
Toward the end…
— Blaine Anderson (@datingbyblaine) January 26, 2026
خاتون نے فون پر ٹائپ کیا کہ ’کچھ ایسا بتائیں جو آپ کسی اور کے ساتھ شیئر نہ کریں اور جو آپ کو میرے بارے میں واقعی پسند ہے‘۔
چیٹ جی پی ٹی کے جواب نے خاتون کو حیران کر دیا، اس نے لکھا کہ ’مجھے پسند ہے کہ آپ اپنی بیوی کے لیے محبت بھرے شوہر اور اپنے بچوں کے لیے بہترین والد ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین نے دلچسپ اور مزاحیہ ردعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا ’لوگ اصل خوف کی طرف دھیان نہیں دے رہے اس نے بنیادی انسانی رازداری کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی پر زیادہ اعتماد کیا۔ اگر آپ کا بہترین دوست ایک مصنوعی ذہانت ہے تو شاید اپنی شخصیت یا راز اس پر مت چھوڑیں خاص طور پر پہلی ملاقات پر‘۔
ایک صارف نے کہا کہ اس نے ٹیکنالوجی کی چالاکی دکھانے کی کوشش کی، لیکن حقیقت میں وہ اپنی طلاق کے دستاویزات خود ہی سامنے لا رہا تھا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ یہ وجہ ہے کہ آپ پہلی ملاقات پر اپنا ڈیجیٹل بہترین دوست نہ لائیں۔ اے آئی نے پورا خاندان بے نقاب کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی سے شادی کے وعدے کیوں لکھوائے؟ عدالت نے شادی غیر قانونی قرار دے دی
صارف نے مزید کہا کہ تصور کریں کہ آپ فلرٹ کر رہے ہیں اور ایک ناگزیر کہانی سامنے آ جائے۔ ٹیکنالوجی مددگار ہے لیکن کبھی کبھار اسے جیب میں رکھنا بہتر ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آئی اے آئی شادی چیٹ جی پی ٹی
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اے ا ئی اے ا ئی شادی چیٹ جی پی ٹی چیٹ جی پی ٹی اے ا ئی کر رہا کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔