سکھوں کے مقدس مقام کی بے حرمتی؟ گولڈن ٹیمپل میں وضو کرنے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
انڈیا کے شہر امرتسر میں سکھوں کے مقدس مقام گولڈن ٹیمپل (ہرمندر صاحب) کے تالاب میں کُلی کرنے کے الزام پر ایک شخص کو غازی آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی شناخت سبحان رنگریز کے طور پر ہوئی ہے۔
واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سکھ برادری میں اشتعال پھیل گیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ سبحان رنگریز نے تالاب سے پانی لے کر کُلی کی اور غلطی سے پانی واپس تالاب میں چلا گیا۔
ملزم نے بعد میں دو ویڈیوز جاری کر کے اپنے عمل پر معافی مانگی اور کہا کہ یہ غیر ارادی تھا۔
View this post on Instagramشرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (SGPC) نے بتایا کہ واقعہ سیوا داروں کی معلومات کے بغیر ہوا اور انہوں نے مستقبل میں حفاظتی اقدامات سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔
واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔