نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے سپر 6 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔ ہرارے میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 28.3 اوورز میں 110 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، ہوگو بوگی نے 39، میسن کلارک 17، ٹوم جانز 15 اور کلوم سیمسن نے 10 رنز کی اننگز کھیلی، 3 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے جبکہ دو کھلاڑی بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے عبدالسبحان نے 4، علی رضا 3 جبکہ محمد صیام اور مومن قمر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ ٹاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ وکٹ باؤلنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، تمام کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے علی حسن بلوچ کی جگہ شایان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ آج اہم میچ میں گرین شرٹس کا سیمی فائنل میں رسائی کیلئے کڑا امتحان ہے، یکم فروری کو پاکستان کا ٹکراؤ بھارت سے ہوگا، گرین شرٹس کو سپر سکس مرحلے کے دونوں میچز جیتنے کے ساتھ ساتھ رن ریٹ بھی بہترکرنا ہوگا، پہلے مرحلے کے اختتام پر پاکستان ٹیم دو میچز میں دو پوائنٹس کے ساتھ سپر سکس میں پہنچا ہے۔ ٹورنامنٹ میں بھارت اور انگلینڈ کے دو دو میچز میں چار چار پوائنٹس ہیں، دونوں ٹیموں کا رن ریٹ بھی پاکستان سے بہتر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نیوزی لینڈ
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔