نجی اسکولوں میں فائر سیفٹی اقدامات لازمی قرار: ہنگامی انخلا مشقیں سال میں 2 بار ہونگی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
سندھ بھر کے نجی اسکولوں میں آتشزدگی کے واقعات کے پیشِ نظر حکومتِ سندھ نے فائر سیفٹی اور حفاظتی اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز، محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی سندھ کی ایڈشنل ڈائریکٹر پروفیسر رفیعہ ملاح کی جانب سے جاری کردہ سرکاری مراسلے کے مطابق تمام نجی اسکولوں کو فوری طور پر جامع فائر سیفٹی پروٹوکولز نافذ کرنا ہوں گے۔
مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اسکول عمارتوں میں فعال فائر الارمز، اسموک ڈیٹیکٹرز اور فائر ایکسٹنگوئشرز کی تنصیب ہر فلور پر لازمی ہوگی جبکہ ان آلات کی باقاعدہ جانچ، سروسنگ اور دیکھ بھال کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔
چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپمنٹ (آباد) پاکستان حسن بخشی نے کہا ہے کہ 3 دن میں فائر سیفٹی سے متعلق اقدامات ممکن نہیں۔
ہنگامی اخراج کے راستے اور سیڑھیاں ہر وقت کھلی رہیں گی جنہیں نمایاں طور پر نشان زدہ اور رکاوٹوں سے پاک رکھنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق اسکولوں میں بجلی کی وائرنگ، لیبارٹریز، کچن، جنریٹر رومز اور دیگر حساس مقامات کا وقتاً فوقتاً معائنہ مستند ماہرین سے کروانا ہوگا تاکہ آگ اور برقی حادثات کے خدشات کم کیے جا سکیں۔
اس کے علاوہ فائر ایویکیوشن پلان، فلور میپس اور ہنگامی ہدایات کو کلاس رومز، راہداریوں اور مشترکہ مقامات پر آویزاں کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔
مراسلے میں واضح کہا گیا ہے کہ ہر تعلیمی سال کے دوران کم از کم دو مرتبہ فائر ڈرِلز کروانا اور ان کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنا لازمی ہوگا جبکہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ہنگامی حالات، انخلا اور ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ خصوصی بچوں، پری اسکول کے طلبہ اور دیگر کمزور طبقات کے محفوظ انخلا کے لیے خصوصی انتظامات کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے ہر اسکول کے لیے عمارت کے باہر واضح اسمبلی پوائنٹ مقرر کرنے اور انخلا کے بعد حاضری کی فوری تصدیق کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔ ہنگامی اداروں کی اجازت کے بغیر اسکول میں دوبارہ داخلے پر پابندی ہوگی۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ ملاح کے دستخط سے جاری مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اسکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اس حکم نامے کو عملے میں گردش میں لایا جائے اور اس پر مکمل طور پر عمل کیا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فائر سیفٹی
پڑھیں:
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم