میمن گوٹھ میں تیزرفتارموٹرسائیکل کی ٹکرسے کمسن بچہ جاں بحق جبکہ موٹرسائیکل سوارافراد شدید زخمی ہوگئے۔

۔تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے مگرعلی شاہ درگاہ کے قریب  ٹریفک حادثے میں ایک کمسن بچہ جاں بحق اورموٹر سائیکل سوار2 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متوفی کمسن بچے کے شناخت 8 سالہ فرقان ولد فاروق اور زخمی افراد کی شناخت30 سالہ جمیل ولد غلام رسول اور 45 سالہ علی ظفرولد محمد داؤد کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ اومیمن گوٹھ جاوید ابڑو کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والا بچہ سڑک پر تیز رفتار موٹرسائیکل کی ٹکرسے جاں بحق ہوا جبکہ زخمی افراد موٹر سائیکل پرسوار تھے جو کہ گرنے کے باعث زخمی ہوئے۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی بچے کی لاش ورثا کے حوالے کردی، پولیس حادثے سے متعلق مزید بھی تفتیش کررہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

فائل فوٹو 

کراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی،  ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن