چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا عمران خان سے ملاقات سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانی سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔
جیل ذرائع نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو بانی سے ملاقات کی اجازت ملی تھی، بیرسٹر گوہر خان نے بانی سے اکیلے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی۔
بیرسٹر گوہر خان نے جیل عملے سے مطالبہ کیا کہ ملاقات میں ایک فیملی ممبر یا وکیل کو شامل کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر خان کو جیل کے داخلی دروازے تک آنے کی اجازت دی گئی، جیل کے گیٹ نمبر پانچ پر بیرسٹر گوہر خان نے اپنا نام درج کرایا۔
ذرائع کے مطابق جیل کے داخلی دروازے پر کچھ دیر انتظار کے بعد بیرسٹر گوہر خان واپس روانہ ہوگئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر خان نے سے ملاقات
پڑھیں:
دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
فوٹو: اسکرین گریب۔جیو نیوزچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دعا گو ہیں کہ جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔
اسکردو میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پچھلے الیکشن میں گلگت بلتستان کا دورہ کیا، جی بی کے اضلاع میں جتنا میں آیا ہوں اتنا کوئی اور سیاستدان نہیں آیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں خامنہ ای کو شہید کیا گیا، ان حالات میں یہاں انتخابی مہم چلانا مناسب نہیں سمجھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کےلیے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں۔ امن کوششیں کامیاب ہونا ضروری ہے، ایران کے ساتھ دنیا بھر کے عوام جنگ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پسماندہ طبقے کی نمائندگی کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے، یہ کیسی معاشی پالیسی اور ترقی ہے کہ امیر، امیر تر ہو۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اسلام آباد کا وہ واحد ادارہ ہے، جو ہر غریب کے گھر تک پہنچتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے خلاف سیاسی جماعتوں کی سازشیں ناکام ہوں گی، بجٹ میں وزیراعظم بی آئی ایس پی کے فنڈز میں اضافے کا اعلان کریں گے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ایٹم بم ذوالفقار بھٹو اور میزائل ٹیکنالوجی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے دی، جی بی کو شمالی علاقہ جات کہا جاتا تھا، جی بی کو نام صدر زرداری نے دیا۔