عمران خان سے آج بھی کسی سے ملاقات نہ ہوسکی، تینوں بہنیں اور پارٹی رہنما کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد واپس لوٹ گئے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے آج بھی کسی سے ملاقات نہ ہوسکی، تینوں بہنیں اور پارٹی رہنما کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد واپس لوٹ گئے۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق عمران خان سے ملاقات کے لیے بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور نعیم پنجوتھہ اڈیالہ جیل پہنچے تھے، بانی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، عظمی خان اور نورین خان بھی اڈیالہ پہنچی تھیں لیکن بہنوں سمیت کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی ۔ علیمہ خان بھی تین گھنٹے تک دھرنا دینے کے بعد اڈیالہ روڈ سے واپس روانہ ہو گئیں۔
ججز کی سکیورٹی، آئی جی پنجاب نے 23کڑور 86 لاکھ 45 ہزار روپے کی نئی گاڑیاں خریدنے کی سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔
پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔