جیسن گلیسپی کی پاکستان کرکٹ میں واپسی کا امکان، کس ٹیم کے ہیڈکوچ ہوں گے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2026 GMT
پاکستان کرکٹ میں ایک بار پھر جیسن گلیسپی کی واپسی کا امکان سامنے آ گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی پاکستان سپر لیگ میں کوچنگ کے فرائض انجام دے سکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جیسن گلیسپی پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی فرنچائز حیدرآباد کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے سے ابتدائی رابطے بھی ہو چکے ہیں۔
اس سے قبل گلیسپی پاکستان کے کوچنگ سیٹ اپ کا حصہ تھے جنہیں اپریل 2024 میں گیری کرسٹن کے ساتھ ٹیسٹ اسکواڈ کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا جنہوں نے وائٹ بال ٹیم کی قیادت کی تھی۔
مزید پڑھیںجیسن گلیسپی کس نوجوان پاکستانی کرکٹر کے معترف ہیں؟
تاہم دسمبر 2024 میں جنوبی افریقا میں پاکستان کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گلیسپی نے پی سی بی کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 کا آغاز مارچ میں متوقع ہے جس کے پیشِ نظر کوچنگ اسٹاف سے متعلق فیصلے جلد کیے جانے کا امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جیسن گلیسپی
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔